21تا27 فرروی2021ء، تک آپکے ستاروں کا احوال؟، جتن کُنڈلی کا وظیفہ

آج کا ہفتہ کیسا رہے گا

Spread the love

حمل
آپ جس مسئلے سے دوچار ہیں، اس میں سے نکلنے میں ابھی مزید چند دن درکار ہیں، صبر سے کام لیں اور اﷲ پاک پر مکمل بھروسہ رکھیں۔ اس سے بھی نکل جائیں گے اور آنے والے دنوں کے بارے میں بھی معاملات ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے، جس مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہے، وہ بھی پوری ہوگی اور جہاں سے بُری خبریں آ رہی تھیں، وہ اب خوشی میں بدل جانے کی امید ہے۔
ثور
اس وقت ایک اپنا ہی مخالفت پر اتر آیا ہے اور آپ کو تنگ کر سکتا ہے، آپ ہوشیار رہیں اور ہر معاملے میں جس قدر محتاط ہو کر چل سکتے ہیں، ضرور چلیں، ورنہ مشکل ہو جائے گی۔ روزگار کے حوالے سے ابھی چند دن مشکل کے ہیں، اس کے بعد صورت حال غیر متوقع طور پر بدل کر آپ کے حق میں ہو جائے گی۔ بیمار افراد اور بندش میں آئے ہوئے، ان شاء اﷲ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔
جوزہ
آپ کے لئے اس ہفتے ایک اہم کام میں کامیابی ملنے کا امکان ہے جو کافی عرصے سے التوا کا شکار تھا۔ اس وقت مالی طور پر جس پریشانی کا سامنا ہے، یہ اب عارضی ہے، کوئی غیر متوقع سلسلہ بن جانے کی امید ہے، جس سے روزمرہ کے کام چل پڑیں گے، لیکن اپنوں کے درمیان اختلافات کا سلسلہ ابھی چل رہا ہے۔ آپ اس میں جس قدر خاموشی سے چلیں گے، اتنا ہی بہتر رہے گا۔
سرطان
آپ جس الجھن کا شکار ہیں۔ مانتا ہوں کہ اس نے بہت پریشان کیا ہوا ہے، مگر آپ اﷲ پاک پر بھروسہ رکھیں، وہ ان شاء اﷲ اس سے کسی وقت بھی نکال دے گا۔ بس اپنی صحت کا خیال رکھیں اور صدقہ لازمی دیں۔ مالی حوالے سے بھی ٹینشن دور ہو جائے گی اور آپ کو ضرورت کے تحت رقم بھی مل جائے گی، جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ ابھی اس کو ملتوی کر دیں۔
اسد
اس وقت صحت کا خانہ کمزور ہے، اس پر جس قدر بھی توجہ دیں گے آپ کے لئے اتنا ہی بہتر رہے گا۔ صدقہ بھی ضروری ہے اور اپنے بڑوں کی صحت کا بھی خاص خیال رکھیں۔ غصہ کم کریں، برداشت سے کام لیں، کیونکہ ابھی کئی باتیں آپ کے سامنے آ سکتی ہیں، جن سے صورت حال میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔ اگر حکمت عملی سے اور اﷲ پاک کی مدد سے چلیں گے تو حیران کن بہتری پائیں گے۔
سنبلہ
آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ان دنوں کیسے آزمائشی دن چل رہے ہیں۔ آپ ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری میں آ جاتے ہیں۔ان دنوں صرف اﷲ پاک سے خاص مدد لے کر چلنے کی ضرورت ہے اور یاحیٰ یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں۔ راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور زیادہ وقت اپنے گھر پر ہی گزاریں۔ حقوق العباد والے معاملات خاص طورپر بہتر کریں۔ یہاں پر بڑی غلطی محسوس ہوتی ہے۔
میزان
آپ کو اولاد کے جس معاملے میں پریشانیاں محسوس ہو رہی ہیں، ان شاء اﷲ اس سے نکلنے کا سلسلہ بنتا ہوا محسوس ہوگا اور جو لوگ ان کی تعلیم اور رشتے وغیرہ کے حوالے سے پریشان تھے، وہ حیران کن بہتری کی خبر سن سکیں گے۔ اس وقت مالی طورپر جو ٹیشن ہے وہ چند دن میں ہی ختم ہو جائے گی۔ آپ کو ایسی جگہ سے پیسہ مل جائے گا، جس کا آپ کے ذہن میں بھی نہیں تھا، ان شاء اﷲ۔
عقرب
ان دنوں آپ ہر معاملے کو لے کر پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اﷲ پاک پر بھروسہ کیوں نہیں کرتے۔ معاملات تو سارے اس نے ہی ٹھیک کرنے ہیں۔ آپ کے پریشان ہونے سے کیا ہوگا۔ اس وقت ضرورت ہے آپ کو ذکر الٰہی کی، وہ ضرور کریں، اس کے پیارے پیارے نام لیں۔ اس کا ذکر تمام مشکلات سے نکالنے میں بے حد مددگار ہوگا۔ بہرحال صورت حال اتنی خراب نہیں، جتنی محسوس کی جا رہی ہے۔
قوس
بلاک رقم کی واپسی کا امکان ہے اور جس مقصد کی جانب بڑھیں گے، میرے اﷲ نے چاہا تو اس میں بڑی شاندار کامیابی ملے گی ، گھر میں کسی بڑی تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔ ابھی تو یہ پریشانی ہوگی، مگر آگے چل کر اس میں ان شاء اﷲ آپ کے لئے بہتری ہی ہوگی اور تبدیل ہو جانا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ جن افراد نے اپنا کام بدلنا ہے، وہ ابھی چند روز مزید انتظار کرلیں، اسی میں بہتری ہوگی۔
جدی
ان دنوں مالی حوالے سے مشکلات محسوس کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں، اس میں کامیابی نہیں مل رہی، جو لوگ اﷲ پاک پر بھروسہ کرکے چلیں گے، ان شاء اﷲ وہ چند روز میں حیران کن طریقے سے بہتری کی خبر سن لیں گے۔ اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ کس طرف سے سلسلہ بنا ہے۔ یہ میرے اﷲ پاک کے کام ہیں، وہ ہر چیز پر قادر ہے، اس کی طرف ہی رجوع رکھیں۔
دلو
آپ کو جس طرف سے خطرات محسوس ہو رہے ہیں، وہ اب نہیں رہے، اﷲ پاک نے چاہا تو ہر پریشانی سے آزاد ہوں گے اور آپ کو غیر متوقع سلسلے ملیں گے، اپنے ہر معاملے اور پریشانی کے لئے۔ اب کافی دنوں سے آپ نے بھی اپنے کئی معاملات ٹھیک کر لئے ہیں، اچھے بُرے کی تمیز بھی ہونے لگی ہے، اب سچی توبہ سے کام لیں اور مستقبل میں بہتری اور صرف بہتری کا سامنا دیکھیں گے، بحکم اﷲ۔
حوت
نوکری میں جو خطرات محسوس ہو رہے ہیں، وہ ختم ہونے کی امید ہے۔ آپ حسبنا اﷲ و نعیم الوکیل کاورد 450مرتبہ روزانہ ضرور کیا کریں۔ اس سے توکل میں اضافہ ہوگا۔ آپ کے روزمرہ کے کام حیران کن طریقے سے ہوں گے اور روحانی طور پر بھی بڑا فائدہ ہوگا۔ جمعہ والے دن بزرگوں کی قبر پر جا کر فاتحہ پڑھنا بھی بے حد اچھا عمل ہے۔ اس سے آپ کے اندر جو تبدیلی آئے گی ، وہ شاندار ہو گی۔

Leave a Reply