T20عالمی میلہ،پاکستان ورلڈ رینکنگ میں انڈیا سے آگے،بابرکا کوہلی کو جھٹکا

T20عالمی میلہ،پاکستان ورلڈ رینکنگ میں انڈیا سے آگے،بابرکا کوہلی کو جھٹکا

Spread the love

دبئی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز ) T20عالمی میلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021ء میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے

بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی اور فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرتے ہو ئے سیمی

فائنل میں رسائی کی راہ ہموار کر لی، جبکہ 7 گیندوں میں چار چھکوں کیساتھ

25 رنز بنا کر میچ کا پانسہ پلٹنے والے آصف علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

پائے، پاکستانی ٹیم کو مسلسل تیسرا میچ جیتنے پر وزیراعظم عمران خان، صدر

مملکت عارف علوی، سیاسی و عسکری قیادت نے مبارکباد دی۔ کپتان بابر اعظم

نے بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں حاصل تیز

ترین ہزاررنز بنانیوالے بیٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا، بابراعظم نے 26 اننگز میں

یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ ویرات کوہلی نے بطور کپتان ایک ہزار 20T انٹرنیشنل

رنز30 اننگز میں مکمل کیے تھے۔ اس کے علاوہ بابر ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک

ہزار رنز بنانے والے نویں کپتان ہیں۔

=-,-= رضوان نے کیا دھونی کا ریکارڈ برابر، حارث رﺅف بنے تیز ترین بولر

محمد رضوان نے انڈین ہم منصب دھونی کا وکٹ کے پیچھے 39 شکار کرنے کا

ریکارڈ برابر کردیا، اسی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رﺅف

نے 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراکے ورلڈ کپ میں پاکستان کے

تیز ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا، اس سے قبل جنوبی افریقہ کے نورجی

153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا چکے ہیں، جبکہ افغان بولر راشد

خان نے تیز ترین 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز وکٹوں کا ریکارڈ بنا لیا۔ راشد خان نے

53 میچز میں ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ راشد خان سے

قبل یہ اعزاز 76 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے سری لنکن فاسٹ بولر

لاستھ ملنگا کے پاس تھا۔ راشد خان مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز

میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان کے علاوہ شکیب الحسن، ٹم

ساؤتھی اور لاستھ ملنگا بھی 100 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

=-،-= کھیل و کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر

12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کی ٹیم کی جانب سے دیا جانیوالا

148 رنز کا ہدف بابراعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز

میں مکمل کر لیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایو نٹ کے 24 ویں میچ

میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیتا اور پاکستان کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت

دی تھی، پاکستانی ٹیم کو مسلسل تیسرا میچ جیتنے پر وزیراعظم عمران خان نے

مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا جبکہ افغانستان

نے بھی اچھی فائٹ بیک کی اور متاثر کن کھیل پیش کیا۔

=-،-= پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم پوزیشن

ماہرین کا خیال ہے متحدہ عرب امارات میں ڈیو فیکٹر کی وجہ سے ٹاس کا ایک

اہم کردار ہوتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو

2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں 5 میچز کھیلیں

گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ اس وقت پاکستان

گروپ 2 میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے

ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان اپنا چوتھا میچ 2 نومبر کو

نمیبیا کیخلاف ابوظبی میں کھیلے گا۔

=-،-= کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے افغانستان کیخلاف جیت کا کریڈٹ آصف

علی کو دیدیا اور کہا آصف علی نے 2 میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور

ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا۔ افغانستان کے 148 رنز کے تعاقب میں پاکستان

کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے 19 ویں اوور میں 4

چھکے لگا کر ایک اوور پہلے ہی میچ ختم کردیا۔

=-،-= آصف علی کا منفرد جشن

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کو جیت دلوانے کے بعد منفرد انداز میں جشن

منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

وہ وننگ شارٹ کھیلنے کے بعد بلے کو بندوق بنا کر شوٹ کر رہے ہیں۔

=-،-= افغان کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کی

جیت پر افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ کی جس میں گرین شرٹس کو جیت پر مبارک

باد دی ہے۔

=-،-= اہم طالبان رہنما انس حقانی کا شاعرانہ ردعمل

پاکستان کی افغانستان سے جیت کے بعد طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے

شاعرانہ انداز ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغانستان کا ہیش ٹیگ استعمال

کرتے ہوئے لکھا کہ ” گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں، وہ طفل کیا گرے

گا جو گھٹنوں کے بل چلے”۔

T20عالمی میلہ ، T20عالمی میلہ ، T20عالمی میلہ ، T20عالمی میلہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply