T-20ورلڈ کپ کا فیصلہ ہوگا یکم جون کو، پی ایس ایل بقیہ میچز5 جون کو متوقع

T-20ورلڈ کپ کا فیصلہ یکم جون، پی ایس ایل6 بقیہ میچز5 جون کو متوقع

Spread the love

دبئی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) T-20ورلڈ کپ فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا اجلاس یکم جون کو ہو گا جس میں ٹی

ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد کا فیصلہ کیا جائیگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے

اپنا اجلاس 29 مئی کو طلب کیا ہے جس میں کووڈ کی موجودہ صورتحال میں میگا

ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ہو گا۔ آئی سی سی کا اہم ورچوئل اجلاس یکم جون کو

ہو گا۔ اجلاس میں بھارت میں کرونا کی موجودہ تباہ کن صورتحال کا جائزہ اوران

حالات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت ہی میں کرانے یا اس کی منتقلی کے بارے

میں فیصلہ کیا جائیگا۔ کووڈ کی تازہ لہرکے علاوہ ٹیکس کی چھوٹ، ویزا پالیسی

بھی بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کی راہ میں حائل ہیں۔

=-.-= بی سی سی آئی ٹی 20 ورلڈ کپ کے یو اے ای میں انعقاد کا خواہاں

بھارتی حکومت نے مہلت ملنے کے بعد بھی اب تک آئی سی سی کو ورلڈ کپ

انعقاد میں ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان نہیں کیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوشتہ

دیوار پڑھتے ہوئے ہنگامی اجلاس انتیس مئی کو طلب کیا ہے۔ جس میں کووڈ لہر

کی موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرانے یا میزبانی برقرار رکھتے ہوئے اسے

یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے اکتوبر

نومبر میں شیڈول میگا ایونٹ کا بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں انعقاد بہترین

آپشن ہے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظہبی میں منعقد

کرانے کی تحریری اجازت ملنے کے بعد پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا 5 جون

کو آغاز متوقع ہے جبکہ آج ہفتہ کو کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کا آغاز بھی ہوچکا

ہے، 24 مئی کو ٹیمیں ہوٹلز کے بائیو ببل میں رپورٹ کریں گی، 26 مئی کی صبح

ساڑھے 8 بجے کراچی جبکہ سوا 9 بجے لاہور سے چارٹرڈ فلائٹس پر ابوظہبی

روانگی کا امکان ہے جبکہ پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ میں کھیلا

جائیگا- ابوظہبی آمد کے بعد ایئرپورٹ پر ہی پہلا کرونا ٹیسٹ لیا جائیگا۔ اگلے روز

ایک اور جانچ ہو گی، ایک دن کے وقفے سے تیسرا ٹیسٹ طے ہے، یکم جون کی

دوپہر7 روزہ قرنطینہ کا اختتام ہو گا، ٹیسٹ کے منفی نتائج کی صورت میں ٹیمیں

رات کو ہی ٹریننگ کر سکیں گی، 2 سے 4 جون تک بھی کھلاڑیوں کو تیاریوں کا

موقع ملے گا۔ ایونٹ سے ایک روز قبل 4 تاریخ کو پھر ٹیسٹ لیا جائیگا، مقابلوں کا

آغاز ہفتہ 5 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان نائٹ میچ سے

ہو گا، اگلے روز ملتان سلطانز، کراچی کنگز کا مقابلہ بھی فلڈ لائٹس میں ہونا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مجموعی طور پر 5 روز ڈبل ہیڈرز شیڈول ہیں، گروپ مرحلے کے 4 اور اگلے

راونڈ کے ایک دن 2 میچز ہوں گے، ڈبل ہیڈرز کا آغاز پیر7 جون کو اسلام آباد

یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈے جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے

نائٹ میچ سے ہو گا، اس روز چھٹا کوویڈ ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔ ٹیموں کا قیام 2 ، 2

کی صورت میں تین ہوٹلز میں ہو گا۔ برطانوی کمپنی ریسٹراٹا بائیو ببل تشکیل دے

گی، بعض غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں منی ڈرافٹ بھی

متوقع ہے، فائنل 20 جون کو کھیلا جائیگا جس کے بعد دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب

قومی کرکٹرز 23 تاریخ کو روانہ ہو جائیں گے۔

T-20ورلڈ کپ فیصلہ

Leave a Reply