پی ایس ایل سکس پلے آف مرحلہ شروع، زلمی اور کنگز میں ٹاکرہ آج

پی ایس ایل سکس پلے آف مرحلہ شروع، زلمی اور کنگز میں ٹاکرہ آج

Spread the love

ابوظہبی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) PSL6 پلے آف مرحلہ

پاکستان سپر لیگ سکس ( پی ایس ایل 6) کا پلے آف مرحلہ آج پیر کو شروع ہو

رہا ہے۔ کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے

سامنے ہونگی، فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائیگی جبکہ پہلا ایلمنیٹر میچ

بھی آج پیر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائیگا۔ لیگ میچز

میں بابر اعظم 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 501 رنز بنا کر ٹاپ سکورر ہیں

جبکہ محمد رضوان 470 رنز بنا کر دوسرے کامیاب بلے باز ہیں، بولنگ میں

نواجوان باﺅلر شاہنواز دہانی 20 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ، شاہین شاہ آفریدی 16

وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور پلے

آفس کی چاروں ٹیمیں کنفرم ہو چکی ہیں۔ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں ہر ٹیم

نے 10،10میچز کھیلے جس کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ، ملتان سلطانز، پشاور زلمی

اور ملتان سلطانز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ کا کوالیفائر آج پیر

کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایلمنیٹر

میچ بھی آج پیرکو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائیگا۔ دوسرا

یلیمنٹر 22 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کھیلا

جائیگا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بیٹنگ میں کراچی کنگز کے بابراعظم 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 501 رنز بنا

کر ٹاپ سکورر ہے، ٹورنامنٹ میں بابراعظم کی رنز بنانے کی اوسط 71.57 ہے۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان 470 رنز بنا کر دوسرے، سرفراز احمد 321 رنز

بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 10 میچز میں 312

جبکہ ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے 304 رنز بنائے۔ بولنگ میں ملتان

سلطانز کے شاہنواز دہانی 9 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ پر ہیں، لاہور

قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی 16 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے، پشاور زلمی کے

وہاب ریاض 14 وکٹیں لے کر تیسرے جبکہ لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر 13

وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے حسن علی اور پشاور

زلمی کے ثاقب محمود نے لیگ سٹیج میں 12، 12 وکٹیں حاصل کیں۔

PSL6 پلے آف مرحلہ

Leave a Reply