PSL6 میلے کا شہر قائدٌ میں آغاز آج، چمچماتی ٹرافی، 80 ملین روپے کس کے، 6 ٹیمیں مدمقابل

PSL6 میلے کا شہر قائدٌ میں آغاز آج، چمچماتی ٹرافی، 80 ملین روپے کس کے، 6 ٹیمیں مدمقابل

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) PSL6 میلہ 2021ء

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کا رنگا رنگ میلہ آج 20 فروری 2021ء

بروز ہفتہ کی شام سے روشنیوں کے شہر کراچی میں سجے گا، میگا ایونٹ کیلئے

تمام تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا ہے، 6 ٹیمیں ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی اور 80

ملین روپے کے حصول کیلئے مدمقابل ہونگی، پی ایس ایل چھٹے ایڈیشن میں

مجموعی طور پر 112 ملین روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی، پی ایس ایل 6 کا

آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہو گا، ریکارڈ تقریب میں گلوکارعاطف اسلم،

عمران خان، حمیمہ ملک اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گنگنانے والے

گلوگار بھی جلوہ گر ہونگے، تمام ٹیموں کی ایونٹ سے قبل تیاریاں مکمل ہیں اور

فرنچائزز نے اپنے سکواڈزکو حتمی شکل دیدی ہے، تمام فرنچائزز کے غیر ملکی

کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمئن کراچی کنگز اور

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، افتتاحی میچ شام 8 بجے شروع

ہو گا، چھٹے ایڈیشن کا پہلا مرحلہ 20 فروری سے 7 مارچ تک کراچی میں کھیلا

جائے گا، پھر 2 روز کے آرام کے بعد فائنل سمیت بقیہ 14 میچز لاہورمیں کھیلے

جائیں گے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 آفیشل ترانہ ” گروو میرا ” کے ریمکس کی دھوم

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے رنگا رنگ 20،20 کرکٹ میلے

میں مجموعی طور پر34 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 20 میچز شہر

قائد کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر، 2 ایلمنیٹر اور

فائنل سمیت 14 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، ایڈیشن میں کرکٹ

فینز کو محفوظ اور پرجوش مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، پاکستان سپر لیگ سیزن

6 میں کمنٹری کے لیے نامور ملکی و غیر ملکی کمنٹیٹرز پینل میں شامل ہیں، پی

سی بی کے کمنٹری پینل میں رمیز راجا، بازید خان، سائمن ڈول ڈومینک کارک،

ایلن ولکنز، ڈینی موریسن، جے پی ڈومینی، پومی امیبنگوا، ثنامیر اور عروج ممتاز

شامل ہیں، زینب عباس پریزنٹر ہونگی، اردو کمنٹری بھی ہوگی۔ بیس فروری سے

شروع ہونیوالی کراچی لیگ 7 مارچ تک جاری رہے گی۔ دس مارچ سے 22 مارچ

تک لاہور میں جاری رہنے والی لیگ میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی اور

زمبابوے کے پومی ایمبینگوا بھی کمنٹری پینل جوائن کرلیں گے۔

= قارئین =-:کاوش پسند آئی ہو گی، فالو کریں، اپ ڈیٹ رہیں</a
—————————————————————–

ایونٹ کی پروڈکشن بلٹزایڈورٹائزنگ، ٹرانس گروپ اور این ای پی کے اشتراک

سے کی جائیگی۔ ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 30 سے زائد کیمروں کا

استعمال کیا جائیگا۔ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔ شائقین ای ٹکٹنگ

کی ویب سائٹ پر تیزی سے ٹکٹوں کی بکنگ کروا رہے ہیں- ٹکٹوں کی قیمت

500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں

شامل علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف سمیت پی سی بی ایلیٹ پینل آف

امپائرز میں شامل 7 ارکان بھی لیگ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

7 مقامی امپائرز میں آصف یعقوب ( پی سی بی امپائر آف دی ائیر 2020)، احسن

رضا، فیصل خان آفریدی، عمران جاوید، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر

حیدر شامل ہیں۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف ریفریز کے سابق رکن روشن ماہنامہ

اور پی سی بی ایلیٹ پینل آف ریفریز میں شامل علی نقوی، افتخار احمد، محمد انیس

اور محمد جاوید ملک ٹورنامنٹ کے 34 میچز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی

کریں گے۔

PSL6 میلہ 2021ء ، PSL6 میلہ 2021ء

Leave a Reply