UNO

اسرائیل، اقوام متحدہ کی گاڑی میں سر عام”جنسی تعلق“، ویڈیو وائرل، تحقیقات شروع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تل ابیب(جے ٹی این آن لائن نیوز) اقوام متحدہ جنسی تعلق

اسرائیل میں اقوام متحدہ کی گاڑی میں ‘جنسی تعلق’ کی فوٹیج وائرل ہونے پر

تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

——————————————————————–
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایک اور جنسی سکینڈل منظر عام پر آگیا
——————————————————————–

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا

ہے کہ اسرائیل کے مرکزی شہر تل ابیب کی مرکزی سڑک پر اقوام متحدہ کے

مخصوص نشان والی گاڑی کی پچھلی نشست پر لال رنگ کے کپڑوں میں ملبوس

خاتون ایک شخص کیساتھ ‘جنسی تعلق’ میں ہے۔

فوٹیج سے شناخت کا عمل جاری، امن مشن رکن لگتے ہیں، یو این حکام

اقوام متحدہ حکام فوٹیج سے ‘حیران اور شدید پریشان ہیں اور انہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت ہوسکے- اقوام متحدہ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنیوالے افراد اسرائیل میں امن مشن آرگنائزیشن عملے کے رکن لگتے ہیں۔

منظر ناگوار، رویہ عالمی ادارہ کے مقاصد کی نفی ،ترجمان سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے کہا کہ 18 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جانیوالا منظر ‘انتہائی ناگوار’ ہے۔ اس طرح کا رویہ اس ہر چیز کیخلاف ہے جس کیلئے ہم کھڑے ہیں۔ کیا یہ جنسی فعل متفقہ ہے یا اس میں ادائیگی شامل ہے کے سوال کے جواب میں اسٹیفن ڈوجرک کا کہنا تھا ان سوالات کے جواب تفتیش کے بعد ہی دیے جا سکیں گے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے کہ گزشتہ چند برس میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل فوجیوں اور دیگر عملے پر جنسی نوعیت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ جنسی تعلق

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply