America Russia Falgs

کرہ ارض کے بعد خلاء کی سلامتی پر دو عالمی عسکری قوتوں امریکہ روس کے مابین کشیدگی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) خلاء امریکہ روس کشیدگی

امریکہ اور روس کے درمیان 2013ء کے بعد خلائی سلامتی کے پہلے

باضابطہ باہمی مذاکرات آئندہ ہفتے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کیلئے خطرہ مسلم عسکریت پسند نہیں چین اور روس ہیں ، پینٹا گون
———————————————————————

امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان کرسٹوفر فورڈ نے بتایا کہ امریکہ اور روس کے درمیان خلائی سلامتی پر مذاکرات آئندہ ہفتے ویانا میں ہوں گے۔

امریکہ مذاکراتی ٹیم کے نام بتانے سے گریزاں

کرسٹوفر فورڈ نے اس بات کی وضاحت کرنے سے انکار کیا کہ مذاکرات میں

امریکی وفد کی قیادت کون کرے گا اور کیا 2010 ء کا وہ معاہدہ ممکنہ طور پر

تبدیل کیا جاسکتا ہے جس میں دونوں ملکوں نے استعمال کیلئے تیار جوہری

ہتھیاروں کی تعداد 1550 ء رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

جولائی اگست میں بات چیت کا عندیہ دیا جا چکا

واضع رہے کہ رواں سال 22 جون کو ویانا میں روس کے نائب وزیر خارجہ

سرگئیری ریابکوف سے انسداد اسلحہ مذاکرات کے بعد امریکہ کے خصوصی

ایلچی مارشل بلنگزلی نے بتایا تھا کہ مزید بات چیت جولائی کے آخر یا اگست

کے آغاز میں ہوسکتی ہے۔

خلاء میں معائنہ آلات کا تجربہ کیا، ہتھیاروں کا نہیں، امریکی الزام غلط، روس

یاد رہے چند روز قبل روس نے امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خلا میں جس چیز کا تجربہ کیا گیا، وہ ہتھیار نہیں بلکہ خلا میں گردش کرنیوالے روسی ساختہ آلات کا معائنہ کرنیوالا ایک خصوصی آلہ تھا۔

قبل ازیں امریکہ نے روس پر خلا میں سیٹیلائٹ شکن میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

معاملہ دو بڑی عسکری قوتوں کے مابین خلا میں کشیدگی کا باعث بن رہا ہے

یو ایس اسپیس کمانڈ کے مطابق یہ تجربہ پندرہ جولائی کو کیا گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت یہ ثابت کرتی ہے کہ امریکہ کو روس سے حقیقی خطرہ ہے، جو مسلسل بڑھ رہا ہے۔ معاملہ دو بڑی عسکری قوتوں کے مابین خلا میں کشیدگی کا باعث بن رہا ہے-

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

خلاء امریکہ روس کشیدگی

Leave a Reply