oh my God jtn-online

پاکستان میں کورونا کنٹرول کرنے میں سال سے زائد عرصہ لگ سکتا ہے، طبی ماہرین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان میں کورونا کنٹرول

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی ضرور آئی ہے لیکن اس کو

کنٹرول کرنے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی آبادی کے پانچویں حصے کو کرونا وائرس کا شدید خطرہ لاحق ہے، عالمی ماہرین

اس بات کا انکشاف پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور گیلپ پاکستان کے

حالیہ سروے میں 400 سے زائد ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے سے منسلک

پیشہ ور افراد نے کیا ہے۔

دنیا میں کورونا وباء پر قابو پانے سے متعلق طبی ماہرین یکسر تقسیم
———————————————————————

دنیا کورونا وائرس کی وباء کو کب تک قابو میں کرلے گی؟ اس سوال کے جواب میں 55 فی صد ڈاکٹروں نے کہا ہے کے اس میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے جبکہ 41 فیصد کا خیال تھا کے کچھ مہینے لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب 4 فی صد ڈاکٹروں نے یہ اندازہ ظاہر کیا کہ چند ہفتوں میں دنیا کورونا وائرس (کویڈ-19 ) پر قابو پا لے گی۔

لاک ڈاؤن کو عید الاضحیٰ تک برقرار رکھنے کا مشورہ دینے والے 66 فیصد
———————————————————————

سروے میں شامل 66 فی صد ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے سے منسلک افراد نے حکومت کو حالات میں بہتری تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا البتہ 4 فی صد کا خیال تھا کہ لاک ڈاؤن عید الاضحیٰ تک جاری رہنا چاہیے جبکہ 8 فی صد نے لاک ڈاؤن فوراً ختم کرنے کا کہا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

پاکستان میں کورونا کنٹرول

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply