Imran Khan Prim minister Pakistan

نیب کو تاجربرادری سے الگ کر دیا، وزیر اعظم عمران خان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تاجر

برادری کا ایک بڑا مسئلہ نیب کی مداخلت تھی تاہم آرڈیننس کے ذریعے نیب کو

تاجر برادری سے علیحدہ کر دیا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات

کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تاجر برادری وسائل پیدا

کرتی ہے، وہ قوم آگے نہیں بڑھ سکتی جہاں تجارتی طبقہ مسائل سے دوچار رہے،

جبکہ اس ضمن میں حکومت کا کام سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا ایک بڑا مسئلہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی

مداخلت تھی اور تاجر برادری نے اس مسئلے کا برملا اظہار کیا۔عمران خان نے

تاجروں کو مبارک باد دیتے ہوئیکہا کہ ‘آرڈیننس کے ذریعے نیب کو تاجر برادری

سے علیحدہ کر دیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نیب کو صرف پبلک آفس ہولڈرز کی

اسکروٹنی کرنی چاہیے، نیب تاجر برادری کے لیے بہت بڑی رکاوٹ تھی’۔انہوں

نے کہا کہ 2023 تک یہ بھولنے تک نہیں دوں گا کہ ہمیں کس حالت میں پاکستان

ملا، گزشتہ حکومتوں کے کارنامے بتاتا رہوں گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

30 ہزار ارب روپے کا قرضہ ملا تھا، ہم اپنی کارکردگی بھی بتائیں گے اور یہ

بھی بتاؤں گا کہ کس طرح کا پاکستان اور ادارے ملے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماری

معاشی ٹیم ہر وقت موجود ہے اور کوشش کروں گا کہ دو، تین مہینے میں ایک

مرتبہ تاجر برادری سے ضرور ملوں۔ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی پریشانی

دور کرنا پاکستان کی ضرورت ہے، سرمایہ کار پیسہ بنائیں تاکہ دیگر سرمایہ کار

ملک میں آئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فلاحی ریاست کا تصور لے کر

چین نے 30 برس میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکلا۔انہوں نے کہا

کہ اسی طرح یورپ اور امریکا جیسے دیگر ممالک میں ریاست نے اپنے کمزور

طبقے کی ذمہ داری لے لی اور یہ ہی فلاحی ریاست کی مثال ہے۔ وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی میں سب سے آگے لے جانا چاہتے ہیں،

پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا اگر ہم اپنے تمام کام اس مقصد کو مدنظر

رکھتے ہوئے کریں تو ہمیں کامیابی حاصل ہوگی اور معاشی ترقی کے بغیر کسی

بھی ملک کی کامیابی ممکن نہیں ہے جب کہ ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ

داری لیتی ہیقبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان

ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کراچی

ایئرپورٹ پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزارت عظمی کا منصب

سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ کراچی کا پانچواں دورہ ہے جہاں انہقں نے

گورنر ہاؤس میں مصروف ترین دن گزارا۔دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم

عمران خان تاجر برادری کے رہنماؤں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

ارکان اسمبلی اور دیگر وفود سے ملاقاتیںکیں۔زیراعظم عمران خان سے متحدہ

عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی جس کے

دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم

نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ

کیا اور بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے حالیہ متنازع شہریت بل سے متاثرہ

مسلمان شہریوں کے ملک گیر مظاہروں اور بھارتی پولیس کی فائرنگ سے

ہونیوالی شہادتوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔معزز مہمان شیخ نہیان بن مبارک

النہیان نے خطے میں قیام امن سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply