91

بپن راوت کی بطور چیف آف ڈیفنس سٹاف تقرری، کانگریس سیخ پا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی بطور چیف آف ڈیفنس

اسٹاف تقرری پر وزیراعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے، ہر حلقوں سے

سنگین نتائج کی پیش گوئیاں کی جانے لگیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی

اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھی مودی حکومت کے آرمی چیف سے متعلق اقدام

کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا یہ اقدام انتہائی

غلط ہے، وقت اس فیصلے کے اثرات ظاہر کرے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے

کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے شہریت کے متنازع قانون پر مودی حکومت کے

فیصلے کی حمایت کی تھی، بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اسی لیے بپن راوت کو اس

عہدے سے نوازا گیا۔ردعمل میں کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر

پی چدمبرم نے آرمی چیف کے بیان کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا، آپ

آرمی کے سربراہ ہیں، آپ کو اپنے کام سے مطلب رکھنا چاہیے، مسلح افواج کا یہ

کام نہیں کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت کرے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں

سیاست نہ سمجھائیں جس طرح ہمارا کام نہیں کہ ہم آپ کو بتائیں کہ جنگ کیسے

لڑنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں