Students are Learning in school 100

نئی نسل کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے ” Donate to Educate‌ ” پروگرام

Spread the love

کراچی (جتن آن لائن ایجوکیشن نیوز رپورٹر) Donate to Educate‌

حلیب فوڈز پاکستان میں فوڈ اور بیوریج کی صنعت کا سرفہرست ادارہ ہے، جس نے سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے،ایک نئے ترقیاتی اقدام کا آغاز کیا ہے” Donate to Educate ” یعنی، تعلیم کے فروغ کیلئے عطیہ کریں-” آگے بڑھے گا پاکستان‌ “۔ پسماندہ طبقات کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی میں معاونت کیلئے، حلیب نے ماسٹر ایوب کیساتھ اشتراک کیا ہے-

حلیب فوڈز کی جانب سے مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے ہر لیٹر پیک سے تین روپے کا عطیہ

ماسٹر ایوب جو دن کے اوقات میں آگ بجھانے والے ادارے میں اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، جبکہ شام کے اوقات میں ماسٹر ایوب نے گذشتہ تیس سالوں سے، رضا کارانہ طور پر بچوں کو مفت تعلیم دینے کی عظیم ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے ایک پارک میں، بلامعاوضہ سکول بنا رکھا ہے، جس میں سڑکوں پر موجود، تعلیم سے محروم بچوں کو پڑھایا جاتا ہے- حلیب فوڈز کا عزم ہے ماسٹر ایوب کی مخلص کوششوں کو فروغ دینے کیلئے، انہیں بھرپورمالّی معاونت فراہم کی جائے- مزید پڑھیں

ماسٹر ایوب کے خواب کی تعبیر حاصل کرنا اہم مقصد

حلیب دودھ کے ہر ایک لیٹر پیک کی فروخت پر تین روپے اس نیک مقصد کیلئے عطیہ کر رہا ہے، تاکہ ماسٹر ایوب اپنے خواب کی تعبیر حاصل کر سکیں اور اپنے طلباء و طالبات کو مکمل طور پر مفت تعلیم دیتے ہوئے، اپنی درسگاہ اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے مزید اخراجات اٹھا سکیں۔ حلیب فوڈز کے کمرشل ڈائریکٹر سمیع قہار نے ماسٹر ایوب کے پرخلوص اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ” اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے والے ترقی پسند ادارہ کی حیثیت سے حلیب فوڈز اپنے تمام صارفین کو معیاری اور صحت بخش دودھ فراہم کرتا ہے- یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے ایسے ہیروز کو پہچاننا اور مدد کرنا ہمارا اخلاقی فرض

ہمیں ماسٹر ایوب کیساتھ اشتراک کرنے پر بے حد خوشی ہے، کیونکہ ہم اب ان کے عظیم مقصد اور سکول کی ترقی میں انکی معاونت کرتے رہیں گے۔ گذشتہ تین دھائیوں سے انکی درسگاہ رضا کارانہ طور پر ہزاروں بچوں، بچیوں کو بہترین تعلیم مہیا کر چکی ہے- ان کی مثالی کاوشیں ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہیں- ایسے تمام افراد اور ادارے، جن کے پاس وسائل کی وافرمقدار موجود ہے، انکا اخلاقی فرض ہے پاکستان کے ایسے ہیروز کو پہچانیں اور ان کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

ہزاروں بچوں کی زندگیاں بدلنے والے ماسٹر ایوب کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے

Master_Ayub_&_studentsmaster-ayubs-park-school

تعلیم نہ صرف ان بچوں کی زندگیوں میں انقلب لائے گی، بلکہ ان کے پورے خاندانوں، معاشرتی حلقوں اور پورے ملک کیلئے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔ “ماسٹر ایوب کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا، کیونکہ بہت کم عمر ی میں ہی انکے والدین انتقال کر گئے۔ البتّہ انہوں نے دن، رات سخت محنت کے ذریعے اپنی تعلیم مکمل کی۔ جبکہ آج ان کے پانچ بھائی اور تین بہنیں بھی بہترین تعلیمی قابلیت حاصل کر چکے ہیں۔ اپنے محدود وسائل کے باوجود ماسٹر ایوب نے غریب بچوں کیلئے ایک مفت سکول قائم کیا، جہاں طالب علموں کو مفت کتابیں اور کاپیاں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کے سکول سے فارغ التحصیل ہونیوالے ہزاروں بچے، آج نہایت باعزت ملازمتوں یا کاروباروں سے وابستہ ہیں، جبکہ ان کے بہت سے طالب علم آج کالجوں اور یونیورسٹیو ں میں اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔ یہ بچے اور ان کے والدین، ماسٹر ایوب کیلئے دلی تشکّر کا اظہار کرتے ہیں، جن کی محنت سے ان بچوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں۔

حلیب کیساتھ ” آگے بڑھے گا پاکستان”

Haleeb Foods

حلیب کیساتھ ” آگے بڑھے گا پاکستان” ان سب کو بھی یقین ہے کہ ان میں سے بہت سے طالبعلم اپنے اس عظیم استاد سے متاثر ہو کر یہ عزم کر چکے ہیں کہ وہ بھی مفت تعلیم کو فروغ دینے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔ حلیب دنیا کے بہترین کاروباری اصولوں اور جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو اپناتے ہوئے محفوظ اور صحت بخش ، پیکیجڈ ڈیری مصنوعات کی مسلسل تیاری اور ملک گیر فراہمی کو یقینی بنارہا ہے۔ یہ ادارہ عوامی آگاہی کی مہمات کے ذریعے عوام کو حفظان صحت کے مطابق تیار کردہ ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور، ڈیری مصنوعات استعمال کرنے کے فوائد سے آگاہ بھی کرتا ہے، تاکہ پاکستان ایک توانا اور باصلاحیت قوم کے طور پر ترقی کر سکے-

استعمال شدہ وینائیل بورڈ اسکنز سے ڈیری فارموں پر عارضی چھتیں اور خیموں کی تخلیق

دودھ کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر آتا ہے۔ پاکستان کی ڈیری صنعت، دیہی علاقوں میں کسانوں اور گوالوں کیلئے وسیع پیمانہ پر باعزت روزگار اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ شہری افراد کی خوشحالی کیلئے بھی مسلسل خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس طرح معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں یہ صنعت بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔ حلیب فوڈز کے دیگر ترقیاتی اقدامات میں اشتہاری ایجنسیوں اور مارکیٹنگ کے اداروں سے استعمال شدہ وینائیل بورڈ اسکن جمع کر کے دوبارہ استعمال کرنے کا عمل reuse & recycling بھی شامل ہے۔ ان پینا فلیکس اسکنز کو کچرے میں پھینکنے کے بجائے، حلیب وینائیل کی ان چادروں سے ڈیری فارموں پر عارضی چھتیں اور خیمے تخلیق کر رہا ہے۔ ان چادروں کے استعمال سے پنجاب کے ضلع جھنگ میں، 4,000 اسکوائر فٹ کے بہت سے سائبان تیار کئے جا چکے ہیں، جن کے نیچے گوالوں اور مویشیوں کو دھوپ گرمی اور بارش سے پناہ مل جاتی ہے۔

Donate to Educate‌

Leave a Reply