113

برطانیہ میں ٹی وی شو کیلئے بلند ترین خراٹے بھرنے والے افراد کی تلاش

Spread the love

لندن(جے ٹی این آن لائن رپورٹ) خراٹے

یورپ کے انتہائی اہم ملک برطانیہ میں ایک نجی ٹی وی چینل کو اپنے شو کی

تیاری کے لیے بلند ترین آواز میں خراٹے بھرنے والے افراد کی تلاش ہے۔ اس

پراجیکٹ پر کام کرنے والی فائر کریکر فلمز کے شو کی ریکارڈنگ آئندہ ماہ ہوگی

جس کے لیے ایسے جوڑوں کی تلاش کی جا رہی ہے جن کی زندگی خراٹوں کی

وجہ سے متاثر ہوئی ہو۔ فائر کریکر فلمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے

لوگوں کی تلاش ہے جن کی زندگی ان کے شریک حیات کے نیند میں خراٹوں کی

وجہ سے تباہ ہو کر رہ گئی اور ان کے لیے نیند خود ایک خواب بن گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق وہ ایک بڑے براڈ کاسٹر کے لیے ایک زبردست شو تیارکرنے

جا رہے ہیں جس کے لیے انہیں برطانیہ کے سب سے بڑے اور بلند آواز میں

خراٹے بھرنے والے جوڑوں کی تلاش ہے تاکہ ایسے جوڑوں کے تاثرات جاننے

کیساتھ ساتھ انہیں علاج معالجہ سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکیں- دوسری

طرف اس خبر کی نشرو اشاعت کے بعد پورے ملک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی

ہے کیا واقعی نیند میں خراٹو ں سے شریک حیات کی زندگی اجیرن ہو سکتی ہے

یا نہیں؟ بہت سوں کا خیال ہے ایسا نہیں کیونکہ مرد ہو یا عورت جب وہ شریک

حیات بن جائیں تو ایک دوسرے کی خامیوں اور خوبیوں کو جاننے سمیت ان کے

ساتھ خود کو ڈھال لیتے ہیں تاکہ زندگی خوشگوار رہے،جبکہ دوسرے طبقے کا

کہنا ہے ایسا ممکن ہے کہ شریک حیات میں سے کسی ایک کو نیند میں خراٹوں

کی بیماری لاحق ہو تو دوسرا ساتھی یقینا پریشان ہوتا ہے اور اس کی نیند میں بھی

خلل واقع ہوتا ہے اور وہ غصیلا یا چڑچڑے پن کا شکار ہو جاتا ہے-