76

بھارت آگ سے کھیل رہا ہے جو اس کے سیکولرزم کو جلا کر راکھ کردیگی، صدر عارف علوی

Spread the love

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت

اس وقت آگ سے کھیل رہا ہے جو اس کے سیکولرزم کو جلا کر راکھ کردے گی۔

امریکی، کینڈین نیوز چینل ‘وائس نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا

کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت کو ایسا لگتا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت

ختم کر کے وہاں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائے گی تو وہ ’احمقوں کی جنت میں

رہتی ہے۔‘اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت

اس وقت آگ سے کھیل رہا ہے اور یہ آگ بلآخر اس کے سیکولر تشخص کو جلا

کر راکھ کر دے گی۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری نہ ہونا مایوس کن تھا جس پر صدر مملکت نے

جواب دیا کہ اس حوالے سے بہت زیادہ بیک ڈور بات چیت ہوئی اور سب سے بڑھ

کر یہ کہ کافی عرصے بعد ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کو نظر انداز کیا

اور پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بات کرنے سے انکار

کیا۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یہ کب تک جاری رہے گا؟ پاکستان اور بھارت

کے درمیان شملہ معاہدے کو کافی وقت گزر چکا ہے۔‘انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا

دنیا خاموش رہ سکتی ہے اور دونوں فریقین پر بات چیت کرنے پر زور دے سکتی

ہے جبکہ ان میں سے ایک فریق بات کرنے کے لیے ہی تیار نہیں ہے۔بعد ازاں

اپنے ایک ٹویٹ میںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کشمیری عوام ہر

قیمت پر آزادی چاہتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کی ا یک

ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں ، بلیک آئوٹ ، فائرنگ اور آنسو گیس کے

باوجود یہ سرینگر ہے ، ظلم و سفاکی کی مقبوضہ کشمیر کے بھارت کے خلاف

جذبات دبا نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہر قیمت پر آزادی چاہتے ہ

یں ۔