84

سری لنکا پاکستان سے ٹیسٹ کے بجائے ونڈے، ٹی 20 سیریز کھیلنے پر آمادہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سپورٹس رپورٹر ) سری لنکا آمادہ

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے

معذرت کرتے ہوئے ونڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کرنے سمیت

میچوں کا شیڈول بھی پی سی بی کو دیدیا، قبل ازیں سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا

تھا سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی اور اس

بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا گیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ

(پی سی بی) نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو

سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان سری لنکا کا میچ بارش کی نذر

ذرائع کے مطابق صدارتی سطح کی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے

باوجود ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے پر پی سی بی سری لنکن بورڈ سے شدید خفگی

کا اظہار کیا اور کہا معاملے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ سے بات اور احتجاج

کرنے کیساتھ ساتھ معاملہ ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں

بھی اٹھایا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا موقف تھا یہ سیریز تو پاکستان

کی ہوم سیریز ہے، اس سے متعلق سری لنکن وزیر کھیل کس حیثیت میں اعلان کر

رہے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بنا کسی وجہ کے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے

سے انکار پر دونوں ممالک میں ہونیوالی سیریز منسوخ بھی ہو سکتی ہے۔

یاد رہے ایک عشرے سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند چلی آرہی ہے کیونکہ

سری لنکا ہی کی ٹیم پر لاہور میں ہولناک دہشتگرد حملہ ہوا تھا جس سے عالمی

سطح پر پاکستان محفوظ ملک ہونے کا تاثر اجاگر ہوا، جسے حکومت، عسکری

قیادت اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس تاثر کو زائل کرنے کی سعی کرتے چلے آرہے

ہیں-

سری لنکا آمادہ