83

بھارت کا ایٹمی ہتھیاراستعمال کرنے کا عندیہ دنیا کو دھمکی، فردوس عاشق

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لان سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے

کہا ہے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا جوہری طاقت کے استعمال سے متعلق

بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے، عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات

کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا

چیلنج ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق

اعوان نے کہا بھارتی وزیر دفاع کا بیان راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی

اس انتہا پسندانہ سوچ کا عکاس ہے کہ جو اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے

دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

پڑھیں: کشمیریوں کو بندوق اور ظلم سے نہیں دبایا جا سکتا، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر

نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی جمعہ کے روز اس کی گونج دنیا کے سب

سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا سلامتی کونسل

کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوئوں کی قلعی کھول دی کہ کشمیر انکا اندرونی

معاملہ ہے، اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن

کر ابھرے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ دونوں سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی برسی

تقریب سے خطاب میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دھمکی آمیز

انداز میں کہا تھا بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ کی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں

کے حملے میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کر سکتا ہے، جس پر پوری

دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، بھارت سرکار کو انکے بیان کو ذاتی رائے

قراردینا پڑا-