81

پنجاب بھر میں عید پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے کیمپ لگانے پر پابندی عائد

Spread the love

لاہور(کرائم رپورٹر) عید پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے کیمپ لگانے پر

پابندی عائدکر دی گئی جبکہ اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی

کرنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ

کردی۔ محکمہ کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق

لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں عید کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے

کے کیمپ لگانے پر پابندی عائد ہوگی، البتہ ڈی سی کی اجازت سے یہ کیمپ

لگائے جا سکتے ہیں، عید کے دنوں میں قربانی کی کھالیںاکٹھی کرنے کیلئے لاڈ

سپیکر کے استعمال پر پا بند ی ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب نے زبردستی قربانی کی

کھالیں اکٹھی کرنے پر دفعہ 144نافذ کر دی ہے، عید کے دنوں میں اسلحہ کی

نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ نے یہ ہدایات تمام اضلاع کے ڈی

سیزاور ڈی پی اوز کو جاری کر دی ہیں اور مشترکہ طور پر دفعہ 144 کے نفاذ کا

نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔