62

ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گی

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ایون

فیلڈ ریفرنس میں جعلی دستاویز عدالت میں پیش کرنے پر کل19 جولائی کو

احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیاگیا، یہ حکم گزشتہ روز اسلام آباد کی

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر دیا ہے۔قومی احتساب بیورو کی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی شکایت پر ترجمان وزیراعلی پنجاب کا ٹوئٹر اکا ئو نٹ معطل

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کر کے عدا لت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو

استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔احتساب عدالت

نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس

سال قید ، ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال قید اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد

صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ، نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز

اور حسین نواز کو مفرور قرار دیا گیا،نیب کی درخواست پر جج محمد بشیر

سماعت کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق مریم نواز جمعرات کو اسلام

آباد پہنچیں گی اور جمعہ کے روز نیب عدالت میں پیش ہونگی ،ذرائع نے بتایا مریم

نواز لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ ریلی کی صورت میں اسلام آباد پہنچنے کی

خواہشمند تھی تاہم نوازشریف نے بیٹی کو ریلی ایسا کرنے سے روک دیا، ذرائع

کے مطابق مریم نواز کا اسلام آباد آمد پر کارکن استقبال کریں گے۔