65

سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنیکا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز)

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ

کرلیا گیا، ایک ڈویژن ریگولیٹری اور دوسرا سروسز کے حوالے سے بنایا جائے

گا، ریگولیٹری ڈویژن کابینہ اورسروسز ڈویژن وزارت ایوی ایشن کے ماتحت کام

کرے گا، ایئرپورٹس سروسز آف پاکستان کوباقاعدہ ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کیا

جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کے سروسز

کی نجکاری کی جائے گی ،نجکاری اور جوائنٹ وینچردونوں صورتوں میں ناکامی

پر کمپنی خود ائیر پورٹس چلائے گی۔ اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان سے

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے ملاقات کی جس میں پاکستان سول

ایوی ایشن اتھارٹی کو دو تقسیم کرنے کی باضابطہ طورپرمنظوری دی گئی،

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن ڈویژن میں اربوں کی بے قاعدگیاں

ایک ڈویژن ریگولیٹری کا کام کرے گا جبکہ دوسرا ڈویژن ایئرپورٹ میں دی جانے

والی سہولیات (سروسز) کے حوالے سے کام کرے گا۔ ایوی ایشن ڈویژن کو دو

حصوں میں تقسیم کرنے کی بنیادی وجہ کابینہ کا فیصلہ ہے اور دوسرا ایوی ایشن

پالیسی 2019ء کے تحت اس کو دو حصوں میں تقسیم کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو

ایئرپورٹ پر بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ دو حصوں میں تقسیم کرنے کے

بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کابینہ ڈویژن ایئرپورٹس سروسز آف پاکستان

(اے ایس پی) ایوی ایشن ڈویژن کے نیچے کام کرے گا۔ایئرپورٹس سروسز آف

پاکستان کوسکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹر کیا جائے گا

اور یہ 43ایئرپورٹ کی مالک ہوگی۔ کمپنی مختلف معاشی ماڈل پرکام کرے گی،

یہ پڑھیں: ائیرپورٹ پرملازمین کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں عوام کو سہولیات کی بہتری کیلئے سروسز کو

آوٹ سورس کیاجائے گااس کیلئے باقاعدہ ٹینڈر کئے جائیں گے ۔ اگر کوئی مثبت

جواب نہ آئے تو ان کو ائیرپورٹسز کو جوائنٹ وینچر کے طورپر چلایا جائے گا

اگر اس میں بھی اچھا رسپانس نہ آئے تو ایئرپورٹس سروسز آف پاکستان خود یہ

ایئرپورٹ چلائے گی۔ اگست میں ایوی ایشن ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کیا

جائے گا اور اس کی انتظامیہ کمیٹی اور ضابطہ کار اورقانونی حیثیت کی نظرثانی

کی جائے گی۔ دو حصوں میں تقسیم کرنے سے ایوی ایشن سیکٹر کو فائدہ ہوگا۔