83

’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مودی سرکار ناکام، 6 ماہ میں 24 ہزار جنسی زیادتیاں

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مودی سرکار کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوا، 6 ماہ میں 24 ہزار

حوا کی بیٹیاں جنسی زیادتی کا شکارہوئیں، بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس

نے پچھلے 6 ماہ کے دوران ملک میں 24ہزار سے زیادہ بچیو ں کے ساتھ جنسی

زیادتی کے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بیٹی پڑھاؤ بیٹی

بچاؤ‘کی بات کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو بتانا چاہیے کہ ان مجرمانہ

واقعات پرقابو پانے میں وہ ناکام کیوں رہی ہے۔ کانگریس سربراہ رندیپ سنگھ

سرجے والا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کا ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں جنسی زیادتی کیس واپس نہ لینے پر متاثرہ لڑکی قتل

کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہوگیا اور بی جے پی کی قیادت میں حکومت بچیوں کے تئیں

ہونے والی جنسی زیادتیوں کو روکنے میں ناکام ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ

بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بے حس بی جے پی

حکومت کوئی قدم نہیں اٹھا رہی اس لیے ملک کی عدالت عظمی نے اس معاملے کا

ازخود نوٹس لیا ہے۔ عدالت کے ذریعے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق

اس سال یکم جنوری سے 30 جون تک 24 ہزار 212 بچیوں کے ساتھ جنسی

زیادتیاں ہوئی ہیں، ان میں سے صرف 911 معاملوں کونمٹایا گیا ہے۔