205

بھارتی عدالتوں کو علاقائی زبانوں میں فیصلے صادر کرنے کی ہدایت

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے عدالتوں کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں

ترجمہ کرانے، قانونی خواندگی میں اضافہ کرنے اور قانونی ضابطوں کو سہل

بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کووند نے تامل ناڈو امبیڈکر لا یونیورسٹی کے

خصوصی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف لوگوں کو انصاف

دلانا اہم ہے بلکہ یہ بھی اہم ہے کہ جس زبان کو عوام جانتے اور سمجھتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خاتون کا چیف جسٹس پر جنسی ہراسگی کا الزام

اسی زبان میں انہیں مقدمے کی معلومات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے سپریم

کورٹ کی طرف سے مختلف علاقائی زبانوں میں فیصلے کی نقل جاری کرنے کے

حکم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شاید ایک نظام ڈویلپ کیا جاسکتا ہے جس کے

تحت فیصلوں کے مصدقہ نقول مقامی یا علاقائی زبان میں ہائی کورٹوں کے ذریعہ

دستیاب کرائی جائیں۔ صدر کووند نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ

کچھ عدالتوں نے اس مشورے کو مثبت طورپر لیا ہے۔