107

فیصل آباد تعلیمی بورڈ، میٹرک امتحانات میں پوزیشن ہولڈرطلبہ

Spread the love

فیصل آباد(جے ٹی این آن لائن سپیشل رپورٹر)

تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں میٹرک امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات

کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا- سائنس گروپ میں انشرہ مدثر نے 1090حاصل کر

کے پہلی پوزیشن حاصل کی، ایمان نور، لئیقہ اقبال نے 1087 نمبر حاصل کر کے

دوسری اور ظہاء طارق اور فضاء فاطمہ تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہیں،

یہ بھی پڑھیں: لاہور تعلیمی بورڈ ، میٹرک امتحانات کے نتائج جاری

بوائز سائنس گروپ میں قمر جواد مہدی نے 1085 نمبر حاصل کر کے پہلی

پوزیشن حاصل کی محمد طلحہ غفار،محمد فضل الرحمن نے 1083نمبر کے ساتھ

دوسری اور محمد ناظر، حازق فاروق،محمد زیان فاروق نے تیسری پوزیشن

حاصل کی بوائزجنرل گروپ میں عمیر شہزاد نے 1016نمبر حاصل کر کے پہلی

پوزیشن حاصل کی حسن رئوف نے 1011نمبر کے ساتھ دوسری خضر فاروق نے

993 نمبر ز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی گرلز جنرل گروپ میںحرا حفیظ

نے 1047نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ، حمنہ نے 1042 نمبر

کیساتھ دوسری ندا فاطمہ نے 1035حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔