154

لاہور تعلمی بورڈ، میٹرک امتحانات نتائج اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن رپورٹر)

لاہور تعلمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق نجی سکول کے طالبعلم دانش اطہر

نے 1100 میں سے 1092 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی

جبکہ انوشے زکریا، سید حسن عباس اور عفان عامر نے 1090 نمبر حاصل کرکے

دوسری پوزیشن حاصل کی۔ صبا اقبال اور سائرہ حیات 1089 نمبر لے کر تیسری

پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ امسال لاہور تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں

227221 طلبہ نے شرکت کی جن میں سے 163026 طلبہ نے کامیابی حاصل کی

جبکہ 64195 طلبا میٹرک امتحانات پاس نہ کرسکے۔ میٹرک امتحانات میں کامیابی

پوزیشن ہولڈرز طلبہ، صوبائی وزرائے تعلیم اور لاہور بورڈ حکام کا گروپ فوٹو
————————————————————

کا مجموعی تناسب 71.75 فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 80.48

جبکہ آرٹس گروپ میں 63.18 رہا۔ سائنس اور آرٹس گروپوں میں بیشتر پوزیشن

ہولڈروں کا تعلق غریب اور متوسط گھرانے سے ہے جن کے والد دودھ فروش،

معمولی دکاندار اور سکیورٹی گارڈ ہیں۔ مقامی ہوٹل میں میٹرک کے امتحان میں

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس

میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے بطور مہمان

خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا

یہ بھی پڑھیں: سرکاری تعلیمی اداروں کی ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ

میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ

انکے والدین اور اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چیئر مین لاہور بورڈ،

سیکرٹری اور دیگر عملہ کی محنت کے باعث میٹرک کے رزلٹ کا اعلان مقررہ

وقت سے ایک ہفتہ قبل کیا گیا۔ جس سے ملک بھر میں تعلیمی سال ایک ساتھ

شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ میں یکساں نظام

تعلیم اور نصاب رائج کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ بد قسمتی سے

قیام پاکستان سے اب تک ملک میں انگریز کا نظام تعلیم ہی رائج رہا۔

مزید پڑھیں: سکول سے غیرحاضری کریں طلبا اور سزا ہیڈ ماسٹرز کو

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری

ایجوکیشن کے زیر انتظام میٹرک کے سالانہ امتخانات برائے سال 2019 میں ٹاپ

پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں

بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے

کہا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یکساں نصاب کے لئے ایک فریم ورک ترتیب دے

رہا ہے جو سرکاری اور نجی اداروں میں یکساں طور پر رائج کیا جائے گا۔ نجی

اداروں میں بھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ نصاب پڑھایا جائے گا

کیونکہ تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء کے لئے تعلیمی معیار کا یکساں ہونا

بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ موجودہ سسٹم ٹوٹا ہوا ہے۔ حیرانگی کی بات ہے

امتخانات میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کے گیارہ سو میں سے ایک ہزار

بانویں تک نمبر کیسے آجاتے ہیں۔ ہمیں امتخانی نظام کی خرابیوں کو ہر حال میں

جلد از جلد ٹھیک کرنا ہو گا۔ اس نظام میں تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ پڑھانے کا

طریقہ اور نمبروں کی جگہ صحیح گریڈنگ سسٹم متعارف کروانا بھی وقت کی

ضرورت ہے۔

سائنس و آرٹس گروپس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ

تقریب تقسیم انعامات سے ایک روز قبل چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری

ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر چوہدری اسماعیل نے کمیٹی روم میں ایک پر ہجوم

پریس کانفرنس کے دوران میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء میں اوّل،

دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے وطن عزیز کے مستقبل کا سرمایہ

طالب علموں کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق 1092نمبر لے کر

مجموعی طور پر اوّل پوزیشن کریسنٹ ماڈل ہائر اینڈ سیکنڈری سکول فار بوائز

کے دانش اطہر رول نمبر 231584 نے حاصل کی جبکہ 1090 نمبر لے کر

دوسری پوزیشن کے حقدار تین طالبعلم انوشکا ذکریا رول نمبر142247،سید حسن

عباس رول نمبر235306 اور محمد عفان عامررول نمبر 250118 قرار پائے۔

1089 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیش کی حقدار صباء اقبال رول نمبر 142380

اورسائرہ حیات رول نمبر 144108 قرار پائیں۔

جانیئے : شہدائے پولیس کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان

سائنس گروپ لڑکوں میں دانش اطہر ہی 1092 نمبر لے کر اوّل، سید حسن عباس

اور محمد عفان عامر1090 نمبر وں کے ساتھ دوسری، 1087 نمبر حاصل کرکے

محمد غفران بیگ، عمار ندیم اور حسن اکبر گورایئہ تیسری پوزیشن کے حقدار

ٹھہرے جبکہ لڑکیوں میں 1090 نمبر لے کر انوشکا ذکریا اوّل، صباء اقبال اور

سائرہ حیات 1089 نمبروں کے ساتھ دوسری، 1088 نمبر حاصل کرکے کنول

فاطمہ، ایمان شفقت اور ارحمہ شاہد تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

ہوئیں۔

یہ بھی جانیئے: شرح خواندگی سو فیصد، مفت تعلیم سب کیلئے محض نعرہ

آرٹس گروپ جسے ہیومینیٹیز گروپ (humanities group) بھی کہا جاتا ہے میں

لڑکوں میں عثمان افتخار 988 نمبر لے کر اوّل، 982 نمبروں کے ساتھ مبشر لیاقت

دوسری جبکہ 981 نمبرحاصل کرکے وہاب یوسف اور محمد عباس تیسری پوزیشن

کے حقدار ٹھہرے۔ لڑکیوں میں 1042 نمبروں کے ساتھ سحرش افضل اوّل، 1034

نمبر کے کر ملائیکہ دوسری اور یاسمین فوزیہ 1028نمبر لے کر تیسری پوزیشن

حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔