107

حکمران کی ہوس زر ملک و قوم کوتباہ و برباد کر دیتی ہے، وزیراعظم

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے سسلین مافیا کی

طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اٹلی کے سابق صدر کا مافیا کے حوالے

سے دیا گیا ایک بیان شیئر کیا اور مزید کہا پاکستانی مافیا بھی سسلین مافیا کی

طرح رشوت، دھمکی، بلیک میل، ریاست و عدلیہ پر دباؤ کے ہتھکنڈ ے استعمال

کر رہا ہے تاکہ ان کی اربوں کی منی لانڈرنگ بیرون ملک محفوظ رہ سکے-

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم چین کے غربت خاتمہ تجربات سے استعفادہ کے خواہاں

وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستانی مافیا رشوت کی پیشکش کر رہی ہے،

اداروں کو بلیک میل کرنے کیساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے

عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز

کر کے بیس سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا، بم دھماکے میں 21 معصوم

افراد کیساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی

مزید پڑھیں: خرید وٍفروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے انکار

رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اسی ٹویٹ میں مولا علی علیہ السلام کے

خطبات اور خطوط پر مبنی دینی کتاب “نہجۃ البلاغہ” میں حضرت علی کرم اللہ

وجہہ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا فرمان

ہے کسی ملک کی تباہی اور بربادی کا اصل سبب غربت ہوتی ہے جبکہ غربت کی

اصل وجہ حکمرانوں کا صحیح یا غلط طریقے سے دولت اکٹھا کرنا ہے۔ یاد رہے

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے موجودہ حکومت پر ہر طرح سے دبائو ڈالنے کی

کوشش کی جا رہی ہے کہ ملک میں جاری احتساب کا عمل کسی نہ کسی طریقے

سے روکا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ وہ

کسی بھی طرح اپنے انتخابی منشور پر عملدرآمد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ

ٹوئٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے.