159

حکومت کا جج ارشد ملک کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر)

حکومت نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کےخلاف

دائر نیب کے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کا فیصلہ سنانے والے احتساب عدالت

کے کے جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد متنازعہ ہوجانے

کے ضمن میں ان کیخلاف فوری کارروائی نہ کرنے اور معاملے کا تفصیلی جائزہ

لینے کے بعد قانونی اقدام اٹھانے فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں وزارت قانون کی

یہ بھی پڑھیں: احتساب جج ارشد ملک عہدے سے فارغ

جانب سے لکھے گئے ایک خط میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو فوری

طور پر وزارت قانون رپورٹ کرنے کا بھی کہا گیا ہے جبکہ خط میں جج ارشد

ملک کو مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ بدلتی صورتحال کے پیش نظر آپ چاہیں تو

مزید کام نہ کریں اور مزید احکامات کا انتظار کریں۔ دریں اثنا وزارت قانون نے

خط کی کاپی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی ارسال کی ہے۔