91

کاغذاور سٹیشنری20 فیصد مہنگی ہونے سے خریداری کا رجحان کم ہو گیا

Spread the love

کراچی(جنرل رپورٹر)مہنگائی کی حالیہ لہر تعلیمی راہ میں بھی رکاوٹ بن گئی۔

کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری پر 15 سے 20فیصد اضافہ والدین کے لیے وبال جان

بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے پہلے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے، اور

اب کتابیں کاپیاں بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔اسٹیشنری کی قیمت بڑھنے سے طلبا و

مزید پڑھیں:وفاقی بجٹ غربت ، بیروزگاری ومہنگائی کا طوفان قرار
طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔کراچی کے

اردو بازار میں موجود خریداروں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

حکومتی پالیسیوں کو برہمی کا اظہار کیا ہے۔بازاروں میں خریداروں کا رش کم

ہے۔دکانداروں کے مطابق کاپیوں کتابوں اور اسٹیشنری کی تمام اشیاء پر15 فیصد

اضافے سے کاروبارمتاثرہورہاہے ۔مہنگی درسی کتب اور دیگر سامان سے

اسکول، کالج اور جامعات میں زیرتعلیم طلباو طالبات کی تعلیم بھی متاثر ہے۔