105

حسن ابدال، مسافر بس الٹنے سے 13افراد جاں بحق

Spread the love

حسن ابدال (مانیٹرنگ ڈیسک)سوات سے لاہور جانے والی بس براہمہ انٹرچینج

پرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافرجاں بحق ہوگئے، موٹروے پر حادثے کا

شکار ہونے والی بس میں 59 افراد سوار تھے۔سوات سے لاہور جانے والی مسافر

بس گزشتہ رات 2 بجے موٹروے پر حسن ابدال کے قریب تھانہ واہ صدر براہمہ

انٹرچینج کے پاس گہری کھائی میں جاگری، مسافروں کے مطابق حادثہ بارش کی

یہ بھی پڑھیں:نارووال، بس اور وین میں ٹکر،21 مسافر زخمی

وجہ سے پھسلن اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق

حادثے میں بس میں سوار 59 افراد میں سے 13 جاں بحق ہوگئے جن میں مرد،

خواتین اور بچے شامل ہیں۔حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس

کے مطابق بس کی تیز رفتار اور روڈ پر پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق

اور زخمیوں کو ٹیکسلا اور حسن ابدال کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس

ذرائع کے مطابق بس ڈرئیوار بہرام خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ حادثے کی

تحقیقات جاری ہیں۔