45

حاصل بزنجو چیئرمین سینٹ کیلئے اپوزیشن کے امیدوار

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیشنل پارٹی کے

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینٹ کیلئے

متفقہ امیدوار نامزدکردیاہے،رہبر کمیٹی کے رہنما اکرم درانی نے کہا ہے کہ

اپوزیشن جماعتوں نے حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق کیا ہے،تمام اپوزیشن

جماعتوں کے نما ئند ے چیئرمین سینٹ کیلئے حاصل بزنجو کو ووٹ ڈالیں گے

اور دیگر جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان مسلم

لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں وہ

کامیاب نہیں ہوگی حکمران سینیٹ اجلاس بلانے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں،

یہ بھی پڑھیں:آل پارٹیز کانفرنس، چیئرمین سینٹ کو ہٹانے پراتفاق

چودہ روز کے اندر اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے کسی کو جمہوریت اور آئین کے

ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کیلئے

ووٹ دے گی۔ جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنما اکرم درانی کی زیرصدارت رہبر

کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس کے بعداکرم درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا

کہ اپوزیشن نے حاصل بزنجوکوچیئرمین سینیٹ کیلئے نامزدکیاہے، سب اپوزیشن

جماعتیں حاصل بزنجوکوووٹ دیں گی،ان کا کہناتھا کہ حاصل بزنجوکانام اتفاق

رائے سے تجویزکیاگیاہے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین

سینیٹ رہیں گے اور (ن) لیگ کے راجہ ظفر الحق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے

طور پر کام کرتے رہیں گے ، حاصل بزنجو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور

وہ نیشنل پارٹی کے صدر ہیں جب کہ ان کی جماعت کی سینیٹ میں 5 نشستیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریکوزیشن کے بعد کم سے کم سات دن اور زیادہ سے زیادہ چودہ

دن کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہوتاہے ۔ کمیٹی کے اجلاس میں راجہ ظفرالحق،

مزید پڑھیں:سینیٹر میاں عتیق شیخ کو سیلفیاں لینے پر ڈانٹ

پرویز رشید، مصدق ملک اور میر حاصل بزنجو کے ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع

کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف

سے جیل میں ملاقات کی جہاں نواز شریف نے میرحاصل خان بزنجوکا نام

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لیے تجویز کیا۔ دوسری جانب چئیرمین سینٹ کے

خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر

فاٹا اور مختلف جماعتوں کے سینیٹرز نے اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔سینیٹر مرزا

محمد آفریدی،سجاد طوری، مومن خان، اورنگزیب خان اور سینیٹر ہدایت اللہ نے

گزشتہ روز صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران چئیرمین سینیٹ کو مکمل

حمایت کی یقین دہانی کرائی۔