133

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 10تا20 روپے فی لٹراضافہ

Spread the love

کراچی (کامرس رپورٹر) مختلف برانڈزکے گھی اورکوکنگ آئل کی قیمت میں10

سے20 روپے فی کلواضافہ کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے اشیائے خورونوش

پرعائد کئے جانیوالے جی ایس ٹی سے جہاں دیگراشیا ضروریہ کی قیمتوں میں

ہوشربااضافہ ہوا وہیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت بھی بڑھنے لگی۔ اکبری منڈی

میں درجہ اول گھی175سے بڑھ کر185 روپے فی کلوہوگیا جبکہ پرچون میں

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورزمضان پیکیج کے بعد اشیاء مہنگی کردیں

درجہ اول گھی 195سے200اور 210 روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔اکبری منڈی

میں درجہ دوم کاگھی دس روپے اضافے کے بعد 165 روپے کا ہوگیاجبکہ پرچون

میں درجہ دوم کاگھی 175سے185 روپے فی کلوتک فروخت کیاجارہاہے ۔ گھی

کے ساتھ ساتھ مختلف برانڈکے کوکنگ آئل پرچون میں 185سے لے کر220

روپے فی کلوتک فروخت کئے جارہے ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ مہنگائی بڑھ رہی

ہے اورحکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔دوسری طرف دکانداروں کاکہناہے کہ

حکومت کی جانب سے نئے لگائے جانے والے ٹیکسوں کے باعث گھی، کوکنگ

آئل سمیت تمام کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ شہریوں کا کہنا

ہے حکومت مہنگائی کوکنٹرول اورعوام کوریلیف دینے کے وعدے پورے کرے۔