670

وزیراعظم انگلی دکھا دکھا کر کیوں بولتے ہیں؟

Spread the love

انگلی اور انگل

جونیئر صحافی سینئر صحافی سے: سر جی ہمارے وزیر اعظم انگلی دکھا دکھا کر

کیوں بولتے ہیں، ان سے بڑی عمر کے لوگ بھی دیکھتے ہیں،بھلا اپنے سے بڑے

کو بھی کوئی انگلی دکھا تا ہے؟

سینئر صحافی: بھائی انگلی اور انگل میں فرق ہوتا ہے

جونیئر صحافی: بتائیے کیا فرق ہے

سینئر صحافی، جو نظر آئے وہ انگلی، جو نہ نظر آئے اس کو انگل کہتے ہیں،

کیا سمجھے!

تعریفیں

ماس کمیونیکیشن کا طالبعلم استاد سے پوچھتا ہے، رپورٹر کی تعریف کیا ہے؟

استاد: جس کا لکھا کوئی نہ پڑھ سکے وہ اصل رپورٹر ہوتا ہے

طالبعلم: نیوز ایڈیٹر کی تعریف کیا ہے؟

استاد: جس کا لکھا سب پڑھیں لیکن وہ خود دکھائی نہ دے

طالبعلم: سب ایڈیٹر کون ہو تا ہے؟

استاد: جو سب کا لکھا پڑھ کر بھی ان پڑھ ہو

طالبعلم: فوٹو گرافر کی تعریف بتائیں

استاد: جو تصویر کھینچنے سے پہلے ہی کھینچ لیتا ہے

یہ بھی پڑھیں: “ڈیو ٹی ختم، رابطہ ختم

طالبعلم: لیڈی رپورٹر کسے کہتے ہیں

استاد، جس کی لکھائی ہو اور اس میں کچھ نہ ہو، پرس ہو مگر جیب نہ ہو، چال

میں دال ہو، زبان چرب،ضرب نہ ہو

طالبعلم: چیف ایڈیٹر کی تعریف کیا ہے؟

استاد، جو 6 جیبوں والا سلوکا پہن کر کفن اوڑھ لے اور کہے،ساتھیو! یاد رکھو

کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی

نانی اماں

بچہ اپنے والد سے، ابا جان میں اس شریف زادی کووزیر اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں

والد صاحب: نانی تیری مورنی کو مور لے گئے،باقی جو بچا تھا کالے چور لے

گئے،کیا سمجھا بیٹا؟