Islamabad, Prime Minister Imran Khan addressing with Seminar at central hall. 138

ًملک و قوم کا مفاد سیاسی فائدے سے بالاتر، معاشی بحران سے جلد نکل آئیں گے، عمران خان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے مشکل معاشی

صورت حال سے جلد باہر نکل آئیں گے، اہم فیصلے کیے ہیں آئندہ چند ماہ میں بہتر

نتائج سامنے آئیں گے، ملک و قوم کا مفاد سیاسی مفاد سے بالاتر ہے۔ قومی اداروں

کی تنظیم نو سے معاشی استحکام کی طرف بڑھیں گے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس کی

صدارت اور پارٹی رہنمائوں سے بات چیت میں انکا مزید کہنا تھا پوری توجہ

معاشی اور اقتصادی صورت حال بہتر بنانے پر مرکوز ہے، تھر کا کوئلہ ملک کا

ایک اہم اثاثہ ہے، اس کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا، تھر کے کوئلے کو

بروئے کار لانے سے ملکی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں خاطر خواہ

مدد ملے گی، وفاقی حکومت قومی مفاد کے حامل تھر منصوبے کو کامیاب بنانے

میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ تھر کول

فیلڈ میں دنیا کا ساتواں بڑا کوئلے کا ذخیرہ پایا جاتا ہے جو ایک اندازے کے مطابق

آئندہ دو سو سالوں کے لئے ایک لاکھ میگا واٹ بجلی بنانے کے کام آ سکتا ہے،

تھر میں کوئلے کے 175 ارب ٹن ذخائر پچاس ارب ٹن تیل اور دو ہزار ٹریلین

کیوسک فٹ گیس کے برابر توانائی کے حامل ہیں۔ تھر کول بلاک ٹو کو بروئے

کار لانے کے پہلے مرحلے پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں

کام جاری ہے، ان مختلف مراحل میں تھر کوئلے کو استعمال کرتے ہوئے بجلی

کے کارخانے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا

کرنے کے لئے موجود کوئلے کو برو ئے کارلایا جائے۔ بلاک ٹو سے 2025 تک

پانچ ہزار میگا واٹ بجلی آئندہ پچاس سالوں تک پیدا کی جا سکتی ہے۔ وزیرِ اعظم

کو سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کی جانب سے تھر میں کان کنی کے منصوبے ،

تھر فائونڈیشن کے تحت تعلیم، صحت، تھر کے مکینوں کو ہنر سکھانے، تھر میں

شجر کاری جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹرانسپورٹیشن، پانی کی فراہمی اور

بجلی کی ترسیلی لائن کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے

معاونت کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے کہا وفاقی حکومت قومی مفاد کے حامل

تھر منصوبے کو کامیاب بنانے میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔ وزیراعظم

عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کرنے

پر ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا ۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات حکومت کے اس جذبہ کی قدر کرتے

ہیں۔ یو اے ای حکومت کا یہ قدم دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید

مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔