109

بھارتیہ جنتا پارٹی عام انتخابات میں اکثریت سے جیتے گی، نریندرمودی کا دعویٰ

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے موجودہ عام

انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہو گی اور حکومت پانچ سال کی

مدت مکمل کرنے کے بعد دوبارہ جیت کر اقتدار میں آ رہی ہے، ایسا طویل

عرصے کے بعد ہوگا۔ ملک کے عوام کو 2014 کے بعد 2019ء میں پھر سے

موقع ملا ہے۔ عوام نے حکومت بنانا طے کرلیا ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے

لیے کیا کرنا ہے۔ جلد نئی حکومت اپنا کام شروع کردے گی۔ 2009 اور 2014ء

میں الیکشن کی وجہ سے آئی پی ایل کرکٹ مقابلوں کا انعقاد بیرون ملک کرانا پڑا

تھا لیکن اس مرتبہ آئی پی ایل کو باہر نہیں لے جانا پڑا، آئی پی ایل، الیکشن، ایسٹر،

نوراتری، رام نومی و ہنومان جینتی اور روزے بھی ساتھ ساتھ چلے۔ یہ جمہوریت

کی طاقت ہے۔ دنیا کو ہندوستانی جمہوریت کی طاقت سے آگاہ کرایا جانا چاہیے۔ یہ

جمہوریت تنوع سے بھری ہوئی ہے۔ مودی نے اپنے پانچ سال کے دور اقتدار میں

پہلی پریس کانفرنس کی، تاہم انہوں نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

وزیر اعظم مودی نے ان سے پوچھے گئے تمام سوالات کو اپنے ساتھ بیٹھے پارٹی

صدر امیت شاہ کی طرف موڑ دیا۔