106

لالہ موسیٰ، معروف سیاستدان قمر زمان کائرہ کے فرزند اسامہ کی نماز جنارہ آج سہ پہرادا کی جائےگی

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر، سابق

وفاقی وزیر چودھری قمر زمان کائرہ کے 18سالہ فرزند اسامہ قمر جو گورنمنٹ

کالج لاہور میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا جمعہ کو اپنے دوستوں کے ہمراہ

کھاریاں سے کار میں واپس لالہ موسیٰ آتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو

بچاتے ہوئے کار قابو میں نہ رکھ سکے اور نتیجے میں کارکے درخت سے

ٹکرانے کے باعث خود موقع پرجبکہ دوست حمزہ بٹ ٹراما سنٹر میں زخموں کی

تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، اسامہ کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔ قمر

زمان کائرہ کو حادثے کی اطلاع اسلام آباد میں زرداری ہائوس میں پریس کانفرنس

کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ فوری لالہ موسیٰ پہنچ گئے،اسامہ قمر کی نمازِ

جنازہ آج بروزہفتہ دوپہر3 بجے لالہ موسی میں جی ٹی روڈ لنک سکول گرائونڈ

میں ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم

عمران خان ، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے

شریک چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ، سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن

لیڈر شہباز شریف ،نوازشریف ،وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ ،صادق سنجرانی ،سلیم

مانڈوی والا ،حمزہ شہباز ،رانا ثنااللہ ،احسن اقبال ،شاہد خاقان عباسی ،چوہدری

شجاعت حسین سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے کار

حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعظم عمران خان

نے قمر الزماں کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور

غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی

چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا

اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا آرمی چیف نے سوگوار والدین کے لیے ناقابل

تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قمر

زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا جواں سال بیٹے

کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات

کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں اور غم کی اس گھڑی میں پوری پیپلز پارٹی قمر زمان

کائرہ کے ہمراہ ہے ، اس موقع پر انہوں نے ایک روز کیلئے پارٹی کی سیاسی

سرگرمیاں معطل کرنے کا بھی اعلان کیا.