144

نواز شریف کو جیل میں اے سی اورٹی وی کی سہولت دے دی گئی

Spread the love

لاہور ( کرائم رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں اے

سی کی سہولت دے دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا

ہے کہ جیل میں نواز شریف کے کمرے میں اے سی لگا دیا گیا ہے جبکہ جیل میں

ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے ،جیل کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا

طبی معائنہ بھی کیا ہے جس کے مطابق ان کا بلڈ پریشر نارمل ہے۔جبکہ شوگر بھی

کنٹرول میں ہے۔