139

اوگرا نے حکومت سے گیس کی قیمت میںپھر 47فیصد اضافہ کی سفارش کر دی

Spread the love

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)اوگرا نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمت میں

اضافے کی سفارش کردی، تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی

حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ترجمان اوگرا کے مطابق آئل اینڈ گیس

ریگولیٹری اتھارٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے سوئی ناردرن سسٹم پرگیس کی اوسط

قیمت میں 47فیصد اضافے کی سفارش کی ہے جبکہ سوئی ناردرن کمپنی کی

طرف سے گیس کی قیمت میں 144فیصد اضافہ مانگا گیا تھا،اسی طرح سوئی

سدرن سسٹم پرگیس کی اوسط قیمت میں 28فیصداضافے کی سفارش کی گئی ہے

جبکہ سوئی سدرن کمپنی نے گیس کی قیمت میں 30فیصداضافے کی درخواست کی

گئی تھی۔ترجمان اوگرا کے مطابق دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر پشا و ر

،لاہور،کوئٹہ ،کراچی میں عوامی سماعت ہوئی تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافے کا

حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائیگا۔