120

پاک بحریہ کیلئے تیارکردہ جنگی جہاز’’کارویٹ‘‘ کی رومانیہ میں لانچنگ

Spread the love

اسلام آباد (جنرل رپورٹر)پاک بحریہ کیلئے بنائے جانیوالے 2300 ٹن وزنی جنگی

جہاز (کارویٹ) کی رومانیہ میں لانچنگ کر دی گئی ۔ تر جمان پاک بحریہ کے

مطابق تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف ( پرسنیل)

وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے، کارویٹ درمیانے سائز اور وزن کے جہاز ہیں جو

مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں،پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں پہلے

جہاز کی شمولیت امسا ل کے آخرجبکہ دوسرے جہازکی 2020 کے وسط تک

متوقع ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاان جہازوں کے پاک بحریہ کا حصہ بننے

سے پاک بحریہ کی بحری سرحدوں کے دفاع کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس موقع پروائس ایڈمرل عبدالعلیم کا کہنا تھا ان جہازوں کی شمو لیت سے بحر ہند

میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی

پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق مہمان خصوصی

نے جہازوں کی تیاری میں ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی

بھی تعریف کی۔