165

مریم نواز کل بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی

Spread the love

لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اتوار کے روز

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز سیاسی رہنمائوں کے

اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے افطار ڈنر میں شرکت کیلئے مسلم

لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بھی دعوت دی تھی جو قبول کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اتوار کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی اور

بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی۔