169

رنگ بھریں ذہنی دبائو بھگائیں

Spread the love

(تحریر:…غمزہ حیدر)

موجودہ دور میں ہر شخص مختلف وجوہات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہے لیکن

مختلف ڈیزائنز میں رنگ بھرنے سے ذہنی دباؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ شاید میری

بات آپکو عجیب لگے لیکن یہ سچ ہے۔ یہ تو آپ نے نوٹ کیا ہی ہوگا کہ رنگ کے

خیال سے ہی ہمیں خوشی اور زندگی کا احساس ہوتا ہے بالکل اسی طرح اگر کبھی

آپ افسردگی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوں اور ایسے میں کسی پارک یا ایسی جگہ

جانا ہو جائے جہاں بہت سارے رنگ ہوں حتیٰ کہ اگر آپ اپنے گھر میں موجود

پودوں کے پاس ہی بیٹھ جائیں تو آپ کا موڈ خود بخود بہتر ہونے لگتا ہے اور آپ

ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگتے ہیں۔ بالکل اسی طرح رنگ بھرنے سے آپ ذہنی

کشیدگی سے نجات پا سکتے ہیں۔ کون کہتا ہے رنگ بھرنے والی کتابیں صرف

بچوں کے لئے ہوتی ہیں ان سے بڑے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ آپ نے غور کیا

ہوگا جب بچے رنگ بھرتے ہیں تو وہ کس قدر خوش ہوتے ہیں وہ ایک وقت

لکھنے کا کام نہیں کرتے لیکن رنگ بھرنے سے کبھی انکار نہیں کرتے۔ بالغ افراد

میں بھی رنگ بھرنے والی کتابوں کا شوق بڑے پیمانے پر پایا جاتاہے بڑوں کی

رنگ بھرنے والی کتابیں پیچیدہ لائنوں اور سکون بخش پیڑن پر مشتمل ہوتی ہیں

اور یہ تمام بک سٹورز پر بآسانی دستیاب ہیں۔اس سے حاصل ہونے والے فوائد

مندرجہ ذیل ہیں۔

۱۔ ذہنی دبائو میں کمی

اکثر و بیشتر لوگو ں کو روزمرہ زندگی میں کشیدگی کا سامنا رہتاہے جیسے کہ

کام کے دوران، بچوں کی وجہ سے، روزگارکا کٹھن مرحلہ، روزمرہ ٹرانسپورٹ

کی پریشانی، گھریلو اور سماجی رابطہ کے اثرات و دیگر سرگرمیوں کے باعث

لوگ ذہنی پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں، ان سب پریشانیوں سے نمٹنے، مسائل کی

گتھیاں سلجھاکر سکون پانے کا ہمارے پاس بہت کم وقت ہوتا ہے۔ تحقیق کے

مطابق مسلسل کشیدگی کے انسانی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں مثال

کے طور پر کشیدگی کے باعث بڑھنے والے بلڈ پریشر سے کینسر کے خطرات

میں اضافہ ہوسکتاہے۔

مختلف رنگوں کو خوبصورت انداز میں بھرنے سے آپ دماغ کو پریشانیوں اور

الجھنوں سے نجات، اپنے خیالات کو منظم اور ایک مشکل ترین دن کے بعد آرام

محسوس کرنے میں معاون پائیں گے۔ یہ ایک پرسکون سرگرمی ہے جس پر توجہ

مرکوزکرنے سے نہ صرف آپکا موڈ بہتر ہوگا بلکہ آپ بہترین نیند بھی لے سکیں

گے۔

۲۔ دماغ کی طاقت میں اضافہ

رنگ بھر نے کی وجہ سے آپ تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ

قائم کرنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں اسکے ذریعے آپکو زیادہ موثر طریقے

سے سوچنے کا موقع ملے گا۔ رنگوں کے زریعے آپ اپنی منفی سوچ کومثبت انداز

سے بدل سکتے ہیں اسکے زریعے آپکی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہونگی لیکن

بشرطیکہ آپ اسے انہماک سے کریں راہ فرار اختیار نہ کریں بوجھ نہ سمجھیں

بلکہ انجوائے کرکے رنگ بھرنے کے عمل کو پورا کریں آ پکی خوشنما تخلیقات

آپکی توجہ آپکی ذہنی پریشانی سے ہٹانے میں اہم کردار ادا کرکے آپ کو مسرت کا

احساس دلائیں گی۔

۳۔ تخلیقی صلاحیتیں ابھارنے کا موقع

رنگ بھرتے ہوئے آپ یہ نہیں سوچتے کہ کوئی اس بارے میں کیا سوچے گا۔ آپ

اپنی مرضی سے اپنے موڈ اور پسند کے مطابق رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس

طرح آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں ابھارنے کا موقع ملتا ہے۔ رنگ بھرتے ہوئے

آپ کو کسی قانون یا قائدے پر چلنے کی ضرورت نہیں ہوتی لہذا آپ میں خود

اعتمادی بڑھتی ہے اور آپ اپنی صلاحیتوں کا بہتر انداز میں سمجھ پاتے ہیں۔

۴۔ سماجی تعلقات میں اضافہ

اگر یہ آپکے لئے انفرادی سرگرمی کے طور پر مشکل ہو تو رنگ بھرنے کی

سرگرمی سماجی طور پر بھی منعقد کی جاسکتی ہے۔ یہ سرگرمی بآسانی دو لوگوں

یا گروپ کی صورت میں کی جاسکتی ہے اور ہلکے پھلکے اسنیک (ناشتہ) کے

ساتھ آپ اسے اور بھی خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ اسمیں مزید دلچسپی بڑھانے کے

لئے آپ مقابلے کا انعقاد بھی کرسکتے ہیں۔

دوستوں اور چاہنے والوں کے لئے رنگ بھرنے والی کتابیں ایک بہت اچھا اور

زندہ دلانہ تحفہ ثابت ہوسکتی ہیں رنگ بھرنے والی کتابیں مختلف موضوعات پر

اور مختلف موقعوں کی مناسبت سے ہوسکتی ہیں یہ کتابیں فطرت کو پسند کرنے

کے لئے بڑوں کے لئے صحیح سمت کا تعین ہے۔