وزیراعظم کا جزوی طورپر83741 شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

Spread the love

83741 شکایات دوبارہ کھولنے

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) شہریوں کی شکایات پر وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ

کرتے ہوئے 2 ہزار 549 اداروں کو جزوی طور پر 83 ہزار 741 شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے

دیا۔پی ایم ڈی یو کے مطابق تمام شکایات میں شہریوں کو جْزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا۔ صوبائی

حکومتوں سے متعلقہ 40 ہزار 415 شکایات 2 ہزار 450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔

وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3 ہزار 181 شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی۔صوبائی سطح پر

1606 پنجاب ہائی وے کی۔ خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی۔ 412 سندھ میں کے ڈبلیو ایس پی کی

اور بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130 شکایات سرفہرست ہیں۔

بلدیاتی انتخابات، یوتھ کونسلر کی عمر کی حد25سے 32 سال کر دی گئی

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا یوتھ کونسلر کی عمر کی حد

25 سال سے بڑھا کر 32 سال کر دی گئی۔25 سال کی عمر کی حد پر پاکستان تحریک انصاف کے

یوتھ ونگ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پارٹی چیف آرگنائزر سیف اﷲ نیازی نے وزیر بلدیات میاں

محمود الرشید اور وزیر قانون راجہ بشارت سے بات کر کے عمر کی حد کو پارٹی آئین کے مطابق

32 سال کرنے کی تجویز دی۔یاد رہے کہ میٹرو پولیٹن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن

کمیٹیز میں میں یوتھ کی مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں، ان سیٹوں پر پارٹی کے ووٹوں کے تناسب

سے کونسلر منتخب ہوں گے۔

83741 شکایات دوبارہ کھولنے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply