0

7ماہ میں سٹاک ایکسچینج سے 40 کروڑ ڈالر کا انخلا،براہ راست سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی ہوئی ،سٹیٹ بینک

Spread the love

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سات مہینوں میں براہ راست سرمایہ کاری میں 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق سٹیٹ بینک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں جنوری میں 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی۔اعلامیے کے مطابق جولائی سے جنوری تک ملک میں ایک ارب چار کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ رواں سال کے سات ماہ میں ایک ارب 45 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔اعلامیے کے مطابق اسٹاک ایکسچینج سے سات مہینوں میں 40 کروڑ ڈالر کا انخلاء￿ ہوا، 7 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں تین ارب نو کروڑ ڈالر کمی ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں تین ارب 9 کروڑ ڈالر کم رہی۔

Leave a Reply