69 برس بعد ماں کی بیٹی سے حیران کن ملاقات

Spread the love

88 سالہ امریکی خاتون کی 69 سال بعد اپنی بیٹی سے ملاقات نے انٹر نیٹ کی طا قت کو آ شکار کر دیا ،غیر ملکی میڈ یا کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 88 سالہ جینیوا پورینٹن کو 69 برس قبل کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کونی مولٹروپ پیدائش کے فورا بعد ہی انتقال کرگئی تھی۔پورینٹن کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور بیٹی کی پیدائش کے وقت ان کی عمر 18 برس تھی۔تاہم مولٹروپ کو ایک دن اینسسٹری ڈاٹ کام پر ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کا پتہ چلا اور وہ فورا ہی ان سے ملنے کے لیے فلوریڈا چلی آئیں۔مولٹروپ کے مطابق ان کی والدہ پورینٹن ان سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور انہیں دیکھتے ہی کہا، ‘تم زندہ ہو’۔69 برس بعد ماں بیٹی کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی اور 88 سالہ خاتون اپنی بیٹی سے مل کر پھولے نہ سمائیں۔

Leave a Reply