69 اور420 کے اعداد سے امریکی شہریوں کی چڑ، انتظامیہ کےلئے درد سر

Spread the love

امریکہ بھر میں لوگ ہائی وے پر خاص نمبروں والے سنگِ میل اتار کر پھینک دیتے ہیں یا چرالیتے ہیں ان میں 420 اور 69 کے نشاناتِ میل سب سے زیادہ چوری ہوتے ہیں۔ ان کی مسلسل چوری کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور ہائی وے انتظامیہ مسلسل پریشان تھی لیکن اب اس کا ایک بہترین حل نکال لیا گیا ہے،جس کے تحت مشرقی واشنگٹن کی ایک شاہراہ پرعدد 69 کی جگہ 68.9 میل کے بورڈ لگائے ہیں جبکہ 420 میل کی جگہ 419.9 میل کے بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں، اس کے بعد سے بورڈز یا سنگِ میل کی چوری رک گئی ہے۔اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترجمان بیتھ باسلے نے کہا ہے سائن بورڈ چوری ہونے کے بعد ادارے نے ان کے نمبروں میں تھوڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply