6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے گورنر اور سی ایم کے پی کا پیغام

Spread the love

پشاور(بیورو چیف/آئی آر خان) 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان

پاکستان میں پڑوسی ملک بھارت سے1965 میں لڑی جانے والی جنگ

کی یاد میں یومِ دفاع و شہدا منایا جارہا ہے، اُس مناسبت سے

جہاں ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے وہیں

پر سرکاری یا نجی ادارے سمیت ملک بھر میں مختلف سطحوں پر

شہداء 6 ستمبر کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے اس دن کی

مناسبت سے گورنر اور وزیراعلی کے پی کے کی جانب سے بھی

الگ الگ پیغام جاری کئے گئے صوبہ خیبر پختونخوا کے

گورنر شاہ فرمان نے 6 ستمبر یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنا

پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہمارے ملک کا دفاع مضبوط

ہاتھوں میں ہے جبکہ ملکی سرحدوں سے لیکر دہشتگردی کی

جنگ تک دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کرنا ہمارے

مضبوط دفاع کا ثبوت ہے، افواج پاکستان ملکی دفاع کیلئے

ہمہ وقت تیار، پر جوش اور پرعزم ہیں ملک کو داخلی و بیرونی

خطرات سے محفوظ رکھنےمیں سیکیورٹی فورسز کا پیشہ ورانہ

کردار لائق تحسین ہے اور پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے

ساتھ ملکر کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار ہے

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے

جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہداء کو

خراج عقیدت پیش کرتا ہوں یوم دفاع اس عزم کی بھی تجدید

کا دن ہے کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں
اسی طرح وزیر اعلی

محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن

ہماری مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کی داستان سے عبارت ہے

آج کے دن ہماری بہادر مسلح افواج نے قوم کے ساتھ مل کر

دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اوریہ دن دشمن

کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کے مسلح افواج

اپنی آزادی کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے جذبوں کی بنیاد

پر قوم اور مسلح افواج نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر

قوت بنا دیا ہے ہم یوم دفاع کے موقع پر کشمیری عوام سے

مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کرتے ہیں محمود خان نے مزید کہا

کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حق خود ارادیت

کے حصول تک کشمیری عوام کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری

رکھیں گے جبکہ بھارت اپنی ریاستی ظلم و جبر سے کشمیریوں کی

جزبہ حریت کو نہ پہلے دبا سکا ہے اور نہ آئندہ دبا سکے گا

مظلام کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی

قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی انہوں نے کہا ہے

کہ وزیر اعظم عمران خان نے جس مدلل اور موثر انداز میں

کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا ہے اس کی تاریخ میں

مثال نہیں ملتی آج کے دن ہم وطن کے تمام شہیدوں اور

غازیوں کو سلام عقیدتپیش کرتے ہیں اور اس عہد کی تجدید

کرتے ہیں کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئےکسی بھی
قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave a Reply