0

54 واں یومِ تاسیس، پشاور میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی

Spread the love

پشاور(بیورو چیف/عمران رشید خان)54 واں یومِ تاسیس

Journalist Imran Rasheed

صوبہ خیبرپختونخوا میں 30 نومبر کو یومِ تاسیس کے جلسہ کے معاملہ پر پی پی پی اور

حکمران جماعت آپس میں جت گئی صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور جلسے کی اجازت نہ

دینے پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں نے

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

جمہوری، آئینی اور قانونی حقوق سے دستبردار ہونے کی بجائے پورے ملک سے جیالوں کے ہمراہ

پشاور میں بھرپور احتجاج کی دھمکی دیدی ہے تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی

کی مرکزی قیادت کی جانب سے مشاورت کے بعد 30 نومبر کو 54 واں یومِ تاسیس پشاور میں

منانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سمیت مرکزی قیادت پشاور میں جلسے سے خطاب کرے گی تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی

آئی حکومت کی طرف سے پی پی پی کو پشاور میں یومِ تاسیس کے حوالے سے جلسہ کرنے کی

اجازت نہیں دی جارہی ہے جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان صوبائی

جنرل سیکرٹری محمد شجاع خان کے پی کے پارٹی سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی رہنماء سابق

ایم پی اے ڈاکٹر افسر الملک خان کا پشاور میں یوم تاسیس کی تقریب اور پارٹی کو جلسہ کرنے

کی اجازت نہ دینے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے پی ٹی آئی حکومت

پشاور میں پی پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلاہٹ کا شکار نظر آرہی ہے، سلیکٹڈ حکمران

عوامی سیاست سے خوفزدہ ہیں جس کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی آواز دبانے کی کوشش

کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں یوم تاسیس کا جلسہ روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے

لیکن پیپلز پارٹی ڈرنے والوں میں سے نہیں ہے 30 نومبر کو ملک بھر سے جیالے پشاور کا رخ کریں گے

اور یہ سیلاب عمران خان سے نہیں رکے گا ، 30
نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس حکومت کیخلاف

ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی یوم تاسیس 30نومبر کو پشاور میں ہرصورت جلسہ

کریں گی پارٹی رہنماؤں نے حکومت کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی

راستہ بھی اختیار کر سکتے ہیں ، حکومت جو مرضی کر لے پیپلز پارٹی یوم تاسیس پشاور کا

جلسہ ضرور ہوگا،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو جارحانہ حکمت عملی اپنائیں گے۔

54 واں یومِ تاسیس ,54 واں یومِ تاسیس ,54 واں یومِ تاسیس

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply