پولیس اپنا قبلہ درست کرے، فیاض چوہان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی (نیوزڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں ناکام رہنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کو ئی جگہ نہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پولیس اپنا قبلہ درست کرے ، اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے اور پولیس کے پاس کارکردگی میں بہتری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھانہ کی سطح پر پولیس کی کارکردگی جانچی جائے گی اوراپنے علاقے میں جرائم کی روک تھام میں ناکامی پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کاروائی ہو گی اور اعلیٰ پولیس افسران کو بھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply