5فروری یکجہتی کشمیر

دنیا بھر کے کشمیریوں کیساتھ 5فروری یکجہتی کا ثبوت ہے، شبلی فراز

Spread the love

5فروری یکجہتی کشمیر

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے

کہ 5فروری دنیا بھر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے، وزیراعظم نے

عالمی سطح پر کشمیریوں کے لیے موثر طور پر آواز اٹھائی ہے،کشمیر سے

متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔لوک ورثہ میں یوم

یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پانچ فروری کے

حوالے سے تصویری نمائش میں شرکت کو قابل فخر سمجھتا ہوں،5فروری شہید

کشمیریوں اور ان کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان

لاکھوں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو آزادی کی نعمت سے

محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے غصبانہ طرز عمل سے انسانی حقوق

کو پامال کیا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کی قانونی حیثیت کو ختم کیا ہے۔انہوں

نے کہا کہ کشمیری بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ

وزیراعظم نے عالمی سطح پر کشمیریوں کے لیے موثر طور پر آواز اٹھائی

ہے،اکیسویں صدی میں اپنی آزادی کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والوں پر بھارتی

حکومت نے وحشیانہ طرزعمل اختیار کر رکھا ہے ،کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ

کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

5فروری یکجہتی کشمیر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply