کراچی، ڈاکو کا دوران ڈکیتی دکاندار سے دلچسپ مکالمہ اور عمران خان

11ماہ میں4143ارب روپے ٹیکس جمع ایف بی آرکی وصولیوں میں اضافہ ہوا، عمران خان

Spread the love

4143ارب ٹیکس جمع

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)

کو 4 ہزار ارب روپے کے تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایف بی آرکی وصولیوں

میں رواں سال 18فیصداضافہ ہوا۔ یہ حکومت کے معیشت کی بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات کا

عکاس ہے۔ جولائی سے مئی تک ایف بی آر کی وصولی 4 ہزار 143 ارب روپے ہے۔انہوں نے لکھا

کہ ایک سال میں 4 ہزار ارب روپے کے تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو

(ایف بی آر) کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ عمران خان نے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل

اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں سٹریٹجک فورسزکمانڈ

نیوکلیئر فیسیلٹی کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوئنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم

عمران خان کا استقبال کیا۔ ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی اس موقع پر موجود

تھے۔وزیراعظم کو پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے

ایس پی ڈی کے تمام سائنسدانوں اور عملے کی انتھک محنت کی تعریف کی۔عمران خان نے پاکستان

کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع کومضبوط بنانے کے

لئے ایس پی ڈی کا کردار اطمینان بخش ہے۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان سے آزاد جموں و

کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر ممبران قانون ساز اسمبلی علی

شان سونی، علی رضا بخاری، صغیر چغتائی ، سابق سپیکر انوارالحق اور سابق وزیر شہزاد چوہدری

نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا اور وزیر اعظم عمران خان کی

قیادت ، ویڑن اور پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ دوران ملاقات

ممبران قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ جس مدبرانہ اور مربوط حکمت عملی سے وزیر اعظم عمران

خان نے ملک کو مالی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور جس موثرانداز میں

انہوں نے بین الاقوامی فورمز پر نہ صرف کشمیر بلکہ اسلام کا مقدمہ لڑا ہے وہ نہایت قابل تحسین

ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ویڑن اور عملی اقدامات سے متاثر ہو کر

پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کو مزید آگے بڑھا

سکیں ۔ملاقات میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد احمد، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی

امین گنڈا پور، سیف اﷲ نیازی، عامر کیانی، ارشد داد، سلطان محمود چوہدری و دیگر بھی موجود

تھے۔

4143ارب ٹیکس جمع

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply