0

ہیڈ ٹیچرز کی عیاشی ختم ، سکول اوقات میں فارغ بیٹھنے پر پابندی ،3پریڈ پڑھانا لازمی قرار

Spread the love

ہیڈ ٹیچرز پر سکول کے اوقات کار میں فارغ بیٹھنے پر پابندی لگادی گئی، سکول سربراہان کا انتظامی معاملات کےساتھ بچوں کو روزانہ کے 3 پریڈ پڑھانا بھی لازمی ہوگا۔ذرائع کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کے سکول کے اوقات کار میں فارغ بیٹھنے پر پابندی لگادی ہے سکول سربراہان کو سکول ٹائمنگ کے دوران پریڈ پڑھانا ہونگے انتظامی معاملات کو سنبھالنا بھی سکول سربراہان کی ذمہ داری ہوگی سکول سربراہان کو روزانہ کم سے کم 3 کلاسیں پڑھانا ہونگی ،محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply