بھارت کشمیریوں کو خائف کرنے میں ناکام، اپنے ہی افسروں پر پابندیاں

سری نگر ،قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3کشمیری نوجوان شہید

Spread the love

3کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران

ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے

مطابق قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا پامال کیا

اور گھر گھر تلاشی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے ان افراد کو شہید کیا۔ بھارتی فوج کی

بربریت کےخلاف وادی میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ

نے مظاہروں سے نمٹنے کےلئے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل

اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب میڈیا اطلاعات کے مطابق ضلع میں

گزشتہ 2روز سے سرچ آپریشن جاری ہے، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو

بند کردیا گیا ہے جب کہ 150کے قریب افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سرچ

آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 24 کے قریب نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ سرچ

آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 24 کے قریب نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

3کشمیری نوجوان شہید

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply