0

28 جعلی پائلٹس کے لائسنس معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری

Spread the love

پی آئی اے سمیت مختلف نجی ایئرلائن کے 28سے زائد پائلٹس کے لائسنس معطل کرکے بعض کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر پائلٹس نے یہ لائسنس حاصل کئے تھے، پائلٹس نے اے ٹی پی ایل لائسنس کے حصول کیلئے مبینہ طور پر امتحان میں جعل سازی کی تھی۔مشتبہ اے ٹی پی ایل کے حامل پائلٹس کو فوری طور پر لائسنس کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پائلٹس کے پاس موجود اصل لائسنس بھی فوری طور پرسی اے اے کے شعبہ لائسنسز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جواب نہ دینے کی صورت میں پائلٹس کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے ساتھ متعلقہ پائلٹس کو وارننگ بھی جاری کردی گئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز 12پائلٹس کے لائسنس معطل کئے تھے، مجموعی طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے28پائلٹس کے لائسنس معطل کئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کے پائلٹس کے لائسنس کی ازسر نو جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔

Leave a Reply