kundali jtnonline new

جتن کُنڈلی، 24 سمتبر 2020ء کا دن اور آپ کے ستاروں کی چال

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

24 سمتبر 2020ء

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپکو مستقل مزاج رہنے کی ضرورت ہے ایک ہی پَل میں ناجانے آپکو کیا ہو

جاتا ہے کہ بار بار اپنے فیصلے تبدیل کرتے رہتے ہیں، جو خطرناک بات ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اسوقت آپکو کسی غیر متوقع جانب سے پیسہ ہاتھ میں آنے کے واضع

امکانات دکھائی دے رہے ہیں اور بڑی ضرورت پوری ہونے کی امید بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کیلئے کافی کچھ ہے آپکو نہایت ہی عقل سے کام

لینے کی اشد ضرورت ہے اگر فائدہ اٹھا لیا تو بڑا شاندار فائدہ ملے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج قانونی معاملات سے جسقدر دور رہ سکتے ہیں ضرور رہیں اور غصہ بھی

کم سے کم کریں ذرا سی غلطی آپ کیلئے بڑے اہم معاملات پیدا کر سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بھی انجان شخص کی بات مان کر اپنے راستے کو بدلنے کا سوچ

رہے ہیں سو بار سوچیں ان دنوں آپ کیلئے کسی طرف سے بڑا خطرہ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں آپکو اپنے لئے اب ان میں سے فائدہ تلاش

کرنا ہے۔ جو لوگ سستی دکھائیں گے ان کیلئے صرف نقصان ہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپکی جس کوشش میں بہت عرصہ لگ گیا تھا۔ اب اس کی کامیابی کا وقت

قریب آ گیا ہے۔ اسوقت آپ بڑے فائدے کے قریب موجود ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ انجان شخص کی باتوں میں آ کر اپنا راستہ بدلنے کی کوشش کر رہے

تھے وہ ابھی ایسا نہ کریں تو بہتر ہے۔ انشاءاللہ جلد فائدہ ملے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ابھی بھی معاملہ خرابی ظاہر نہیں کر رہا آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں اللہ پاک

سے اچھے کی امید رکھیں۔ جیسا گمان کر رہے تھے اللہ کو ویسا ہی پائیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان دنوں جو ناممکن تھا وہ کام اب ممکن ہو سکے گا۔ اللہ بڑا مہربان ہے وہ آپکو

ہر پریشانی سے نکال کر آپ کیلئے آسانیاں ضرور پیدا فرما دے گا، انشاء اللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں آپ کسی وقت بھی اس مشکل سے نکلنے میں

کامیاب ہو سکتے ہیں۔ جس نے عرصہ دراز سے تنگ کیا ہوا تھا۔ آج اچھا دن ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بڑے اہم معاملے میں بڑی پیشرفت ہو سکتی ہے اور آپ کیلئے آج کچھ ایسی رقم

کا انتظام بھی ممکن ہوگا جس کیلئے عرصہ دراز سے پریشان ہو رہے تھے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

24 سمتبر 2020ء

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply